خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 41
خطابات شوری جلد سوم ۴۱ مشاورت ۱۹۴۴ء اپنی کوششوں کو تیز کرے اور اپنے قدم کو سُست نہ ہونے دے۔ہمارے پچھلے دو سال تو صدر انجمن احمدیہ کا قرض اُتارنے کی جدو جہد میں ہی صرف ہو گئے۔اب خدا کے فضل سے صدر انجمن احمدیہ پر بہت کم بار رہ گیا ہے۔ورنہ پہلے قرض کی کثرت کی وجہ سے ہمارے تمام کام درہم برہم ہو رہے تھے اور صدر انجمن احمدیہ کی حالت ایسی ہی تھی جیسے کوئی شخص بھیک مانگ رہا ہو۔جو شخص بھیک مانگنے پر مجبور ہو جائے وہ کوئی سکیم نہیں بنا سکتا، کوئی معین مقصود اپنے سامنے نہیں رکھ سکتا، کوئی اعلیٰ پروگرام اپنے لئے تیار نہیں کر سکتا ، کوئی ایسا قدم نہیں اُٹھا سکتا جو اُس کے خاندان کو یا اُس کی قوم کو یا اس کے ملک کو ترقی کی طرف لے جانے والا ہو۔اُس کا کام صرف اتنا ہی ہوتا ہے کہ بھیک مانگے اور گزارہ کر لے۔اسے یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ شام کو مجھے روٹی میسر آئے گی یا نہیں۔وہ ہر وقت اسی فکر اور اسی اضطراب میں رہتا ہے اور اسی اضطراب میں اپنی زندگی گزار دیتا ہے۔یہی حالت صدرانجمن احمدیہ پر ایک لمبے عرصہ تک رہی ، یا یوں سمجھ لو کہ وہ سالہا سال ایسے رنگ میں رہی ہے جو کا بوس کے مریض کا ہوتا ہے۔سوتے ہوئے اُسے مرض کا دورہ ہوتا ہے، وہ دوڑنا چاہتا ہے مگر دوڑ نہیں سکتا، اُٹھنا چاہتا ہے مگر اُٹھ نہیں سکتا، دیکھتا ہے کہ چور اُس کے گھر میں آگیا ہے یا آگ اُس کے مکان کو لگ گئی ہے وہ قدم اُٹھانا چاہتا ہے مگر اُس کی ٹانگیں جواب دے رہی ہوتی ہیں، یہ چور کو پکڑنا چاہتا ہے مگر ہاتھوں میں سکت نہیں ہوتی ، دوڑنا چاہتا ہے مگر اس میں رینگنے کی ہمت بھی نہیں ہوتی۔یہ حالت بعض لوگوں پر اتنی شدت سے طاری ہوتی ہے کہ بعض دفعہ ایک ہی رات میں اُن کے سر کے بال سفید ہو جاتے ہیں اور وہ اپنی جوانی میں ہی بوڑھے ہو جاتے ہیں۔اسی قسم کی حالت صدر انجمن احمد یہ پر رہی۔اس حرص کی وجہ سے کہ محکمے چلتے رہیں وہ سائز کو کاٹ کاٹ کر اپنے اخراجات کو پورا کرتی رہی حالانکہ سائز کے بغیر کوئی کام کس طرح چل سکتا ہے۔گویا ہماری مثال بالکل اُس فوج کی طرح تھی جو ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد میدانِ جنگ میں تو چلی جائے مگر گولہ و بارود اور تو ہیں اور رائفلیں اور اور ہزاروں قسم کا سامان اُس کے پاس موجود نہ ہو۔وہ فوج اپنے افسروں کو کہے کہ ہمیں سامانِ جنگ دو اور افسر حکومت کے بالا نمائندوں اور وزراء وغیرہ کو لکھیں تو وہ جواب دے دیں کہ ہم کیا کریں، ملک کی حالت اس قابل نہیں کہ تمہارے لئے کوئی