خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page v of 760

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page v

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ پیش لفظ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و احسان ہے کہ فضل عمر فاؤنڈیشن کو سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفة المسیح الثانی المصلح الموعودؓ کے حقائق و معارف سے پُر خطابات بر موقع مجالس شورای الموسوم خطابات شورای“ کی تیسری جلد احباب جماعت کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت مل رہی ہے۔جلد ھذا 1944ء تا 1961ء کی مجالس شورای کے خطابات پر مشتمل ہے۔جلد ھذا کے مسودہ کے ایک حصہ کا ابتدائی کام مکرم چوہدری رشیدالدین صاحب مربی سلسلہ نے سرانجام دیا۔فَجَزَاهُ اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب کا بھی خاکسار تہہ دل سے ممنون ہے جنہوں نے ہماری درخواست پر مجالس مشاورت کی تمام رپورٹس کو پڑھا ، بعض ضروری امور کی نشان دہی کی اور قیمتی مشوروں سے نوازا۔فَجَزَاهُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ - محترم سید عبدالحئی شاہ صاحب ناظر اشاعت و نائب صدر فضل عمر فاؤنڈیشن نے بھی خطابات شورای“ کی تیاری کے سلسلہ میں جہاں کہیں ضرورت محسوس ہوئی انہوں نے کمال بشاشت سے متعلقہ عبارتوں کو پڑھ کر بعض بنیادی امور میں ہماری راہنمائی فرمائی۔اللہ تعالیٰ انہیں بہترین جزاء دے۔جلد ھذا کی اشاعت سے قبل ہی محترم سید عبدالحئی صاحب ناظر اشاعت وفات پا کر اپنے مولی حقیقی کے حضور حاضر ہو گئے۔اِنَّا لِلهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔ان کی وفات کے بعد محترم ملک مسعود احمد صاحب خالد کا تقرر بطور ناظر اشاعت اور ڈائریکٹر فضل عمر فاؤنڈیشن حضور انور نے منظور فرمایا ہے۔محترم ملک صاحب نے بھی اپنے پیش رو کی روایت کو آگے