خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page vi of 760

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page vi

بڑھاتے ہوئے 1956 ء تا 1961 ء کا سارا مواد ملاحظہ فرما کر بعض غلطیوں کی اصلاح کے ساتھ ساتھ نہایت قیمتی مشوروں سے بھی نوازا۔خاکسار ان کا بھی دلی شکریہ ادا کرتا ہے۔فَجَزَاهُ اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ - جلد لھذا میں 1944 ء تا 1960 ء تک حضور کے خطابات شامل اشاعت کئے جار ہے ہیں۔1961ء میں حضور کا پیغام حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے پڑھ کر سنایا وہ بھی اس جلد کی زینت ہے۔بعد میں 1962ء تا 1965ء حضرت مصلح موعودؓ ا پنی علالت کی وجہ سے مجلس مشاورت میں شمولیت نہیں فرما سکے۔1962ء ، 1963 ء میں حضور کے ارشاد پر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب اور 1964 ء ،1965ء میں حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر ایڈووکیٹ امیر جماعت احمدیہ ضلع فیصل آباد صدارت کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔مکرم عبدالرشید اٹھوال صاحب، مکرم حبیب اللہ باجوہ صاحب ، مکرم فضل احمد شاہد صاحب، مکرم عبد الشکور باجوہ صاحب، مکرم عدیل احمد گوندل صاحب اور مکرم ظہور احمد مقبول صاحب مربیان سلسلہ کا بھی خاکسار خصوصی شکریہ ادا کرتا ہے کہ اس جلد کی تدوین واشاعت کے مختلف مراحل مسودات کی ترتیب و تصحیح ، پروف ریڈنگ اور حوالہ جات کی تلاش ،Rechecking اور اعراب کی درستی کے سلسلہ میں ان سب نے نہایت محنت لگن ، خلوص اور دلی بشاشت سے کام کیا اور اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔فَجَزَاهُمُ اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ - مکرم بشارت احمد صابر صاحب کارکن دفتر فضل عمر فاؤنڈیشن بھی شکریہ کے مستحق ہیں جنہوں نے اس جلد کی تیاری میں معاونت کی۔فَجَزَاهُمُ اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ - اللہ تعالیٰ ہماری اس علمی کاوش کو قبول فرمادے اور ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں احسن رنگ میں بجالانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین