خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 459
خطابات شوری جلد سوم ۴۵۹ مجلس مشاورت ۱۹۵۱ء دوران تقریر میں حضور نے تحریک جدید کے کارکنوں کو قرضہ ادا کرنے اور ریز روفنڈ قائم کرنے کی طرف بھی خاص طور پر توجہ دلائی۔تیسرا دن بارش کی وجہ سے ۲۵ مارچ ۱۹۵۱ء نوجوانوں کی تربیت اور تبلیغ کی طرف توجہ دی جائے تم مجلس مشاورت کا آخری اجلاس مختصر کرنا پڑا۔بجٹ پیش ہونے کے بعد حضور نے اختصار کے ساتھ احباب جماعت کو بعض اہم امور کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا : - آجکل ہم مالی لحاظ سے خطر ناک دور میں سے گزر رہے ہیں۔اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ تقسیم برصغیر کے بعد جماعت کا قریباً ۴۰ فیصدی حصہ اپنی جائیدادوں اور گزشتہ آمد نیوں سے محروم ہو کر پہلے کی نسبت تنگ دست ہو گیا لیکن اس کے بالمقابل جماعت کے اخراجات پہلے کی نسبت بڑھ گئے ہیں اس صورتِ حال کا جماعت کی مالی حالت پر اثر انداز ہونا ضروری تھا۔“ تقسیم کے معا بعد مہاجر احباب نے قناعت سے کام لیتے ہوئے جس ہمت و استقلال کا ثبوت دیا حضور نے اس کی تعریف کی اور فرمایا کہ:- خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت میں ہنسی خوشی تکالیف اُٹھانے اور مصائب کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔خدا تعالیٰ نے جماعت کو ایمان بخشا ہے جس کے زیر اثر وہ ہر مصیبت کو اس حال میں جھیل جاتے ہیں کہ ان کے چہروں سے بشاشت ٹپک رہی ہوتی ہے۔“ نیز فرمایا۔یہ شکایت سننے میں آئی ہے کہ نوجوانوں میں دینی روح کم ہو رہی ہے۔یہ ایک خطرناک بات ہے اس کے ازالہ کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔اگر اصلاح کی فوری تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو پھر یہ چیز دس بارہ سال میں ناپسندیدہ سمت کی طرف رُخ کر سکتی ہے۔