خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 328
خطابات شوری جلد سوم ۳۲۸ مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء کہی ہے تو خدا نے اُس مذاق کی بات کو بھی پورا کر دیا ہے بھائی عبدالرحیم صاحب جو آجکل پشاور رہتے ہیں وہ اور میں ایک دفعہ سارا دن شکار کے لئے پھرتے رہے مگر کوئی جانور نہ ملا واپسی پر ہم کشتی میں بیٹھے ہوئے تھے کہ مجھے ایک مذاق سُوجھا لوگ تو کہتے ہیں کہ خواجہ خضر پانی میں رہتے ہیں مگر میرا یہ عقیدہ ہے کہ خضر ایک فرشتہ ہے اور شاید پرانے بزرگوں کے خیال میں وہ دریاؤں کا فرشتہ ہی ہو بہر حال میں نے کہا خواجہ خضر! ہم سارا دن یہاں پھرتے رہے ہیں مگر ہمیں کوئی شکار نہیں ملا اب میں چاہتا ہوں کہ تم ہماری دعوت کرو۔بھائی عبدالرحیم صاحب چونکہ میرے اُستاد تھے اُنہوں نے یہ سنا تو کہا یہ آپ نے کیا کہا ہے کہ خواجہ خضر ہماری دعوت کرو مگر اُنہوں نے ابھی یہ بات کہی ہی تھی کہ یکدم پانی کی ایک اہر اُٹھی اور ایک بہت بڑی مچھلی ہماری کشتی میں آگری میں نے کہا لو ! خواجہ خضر نے ہماری دعوت کر دی تو اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو اپنی نعمتوں سے ہمیشہ سرفراز کرتا ہے۔مجھے سفارش پسند نہیں یہ سمجھنا کہ فلاں بندہ میرے کام آئے گا یہ شرک ہے اور یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہوگی اگر ہماری جماعت میں بھی یہ روح پائی جاتی ہو اس سلسلہ میں میں نے متواتر جماعت کو کہا ہے کہ تم اپنی ترقیات کا سفارشوں پرمت انحصار رکھو مگر بار بار سمجھانے کے باوجود ہمیشہ جماعت کے دوست لکھ دیتے ہیں کہ فلاں کے پاس ہماری سفارش کر دی جائے حالانکہ سفارش ایک سخت ذلیل چیز ہے اس میں کوئی مبہ نہیں کہ میں غیروں کے لئے سفارش کر دیتا ہوں بیسیوں غیر احمدی سفارش کے لئے میرے پاس آتے ہیں اور میں اُن کی سفارش کر دیتا ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ وہ میری جماعت کے افراد نہیں میری سفارش کے بعد جو کچھ اُن کو ملے گا اُس میں میرا کوئی حصہ نہیں ہوگا۔اگر افسر بھی منفی ہو اور سفارش کا خواہش مند بھی منفی ہو اور میں نے منفی آدمی کے متعلق ایک منفی افسر کو توجہ دلا دی تو میرے لیے اس میں کوئی شرم کی بات نہیں لیکن اگر میں اپنی جماعت کے کسی آدمی کی سفارش کروں تو اس کے معنی یہ ہونگے کہ ایک چیز اپنی جیب سے نکال کر میری جیب میں ڈال دے۔اس لئے جب کوئی احمدی مجھے یہ کہتا ہے کہ فلاں کے پاس میری سفارش کر دی جائے تو ہمیشہ مجھے یوں معلوم ہوتا ہے کہ گویا وہ ہمیں بازار میں کھڑا کر کے جوتیاں مروانا چاہتا ہو۔اس سے زیادہ ذلیل بات اور کیا ہوگی کہ جماعت کے