خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 292
خطابات شوری جلد سوم ۲۹۲ مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء تیسرا دن ۶ را پریل ۱۹۴۷ء جماعت احمدیہ کی ستائیسویں مجلس مشاورت کے تیسرے دن کی کارروائی پونے گیارہ بجے تعلیم الاسلام کالج کے ہال میں شروع ہوئی۔حلاوت قرآن کریم کے بعد حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے فرمایا:۔”اب دوست میرے ساتھ مل کر دُعا کر لیں بارہ بجنے میں صرف ایک گھنٹہ باقی ہے اور دعا چونکہ میں نے بارہ بجے مجلس کی کارروائی ختم کرنی ہے اس لئے صرف ایک گھنٹہ میں ہی جس قدر کام ہو سکا ہم کر سکیں گے اور اس کے نتیجہ میں لازمی طور پر بہت سے کام باقی رہ جائیں گے مگر پھر بھی جتنا وقت ہے اُس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کی کوشش کی جائے گی پہلے دوست میرے ساتھ مل کر دعا کر لیں اس کے بعد کارروائی شروع کی جائے گی۔“ دعا کے بعد حضور نے فرمایا:۔بجٹ آمد ا بھی بجٹ کا سوال پیش تھا۔میں نے بجٹ کے متعلق پورا فیصلہ نہیں کیا تھا۔آمد کے متعلق تو کل اعلان کر دیا گیا تھا اُمید ہے کہ احباب اُس کے مطابق جلد سے جلد عمل کرنے کی کوشش کریں گے۔دوستوں کو یا د رکھنا چاہیے کہ آمد کا جو بجٹ سب کمیٹی نے پیش کیا ہے اُس کو منظور کر لیا گیا ہے اور جو اس میں کمیاں ہیں اُن کو دور کرنے کے لئے یہ تجویز کی گئی ہے کہ جتنے واقفین جائیداد ہیں یعنی وہ جو ساری جائیداد کے واقف ہیں اور جن کی آمد نیاں اُس جائیداد پر منحصر ہیں مثلاً وہ تجارتی جائیداد ہے یا زرعی جائیداد ہے اور اُس جائیداد سے اُن کو آمد بھی ہوتی ہے وہ اپنی تمام جائیداد کی قیمت کا ایک فیصدی چھ ماہ کے اندر اندر اس کمی کو پورا کرنے کے لئے صدر انجمن احمد یہ کے خزانہ میں اس شرط کے ساتھ کہ صدر انجمن احمدیہ کے دوسرے چندوں اور تحریک جدید کے وعدوں پر کوئی اثر نہ پڑے ، داخل کر دیں۔اور وہ لوگ جو واقفین آمد ہیں یعنی انہوں نے ایک ایک یا دو دو ماہ کی آمدنیاں سلسلہ کے لئے وقف کی ہوئی ہیں وہ اپنی ایک ماہ کی آمد چھ ماہ کے اندر خزانه صدرانجمن احمدیہ میں داخل کرا دیں۔ان کے علاوہ جن لوگوں نے اس وقت تک