خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 258
خطابات شوری جلد سوم ۲۵۸ مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء نظارت دعوۃ و تبلیغ کی تجویز تیسری تجویز نظارت دعوۃ و تبلیغ کی طرف سے یہ پیش کی گئی تھی کہ : ”قادیان یعنی مرکز سلسلہ کے ماحول میں تبلیغی مہم کو زیادہ مضبوط اور وسیع کرنے کے لئے ضلع گورداسپور کے مندرجہ ذیل مقامات میں تبلیغی مراکز قائم کرنے ضروری ہیں جس کے لئے ان مقامات میں سلسلہ کے اپنے مکانات کا ہونا نہایت مفید ہوسکتا ہے یعنی سری گوبند پور، ڈیرہ بابا نانک، فتح گڑھ، چوڑیاں، بٹالہ، گورداسپور ، کاہنوان ، دھار یوال اور کلانور ان جگہوں پر ایک تو مناسب اراضی خریدنے کے لئے (علاوہ بٹالہ اور گورداسپور جس کے لئے علیحدہ تجویز ہوگی) دس ہزار روپیہ کی رقم منظور ہونی چاہیے اور دوسرے فی الحال مناسب مکانات کرایہ پر لینے کے لئے پندرہ سو روپیہ سالانہ کی رقم منظور کی جائے“۔سب کمیٹی کی اس بارہ میں یہ رائے تھی کہ اس سال دس ہزار روپیہ کی رقم جو مناسب اراضی خریدنے کے لئے رکھی گئی ہے اس کو منظور نہ کیا جائے کیونکہ اراضی کی قیمت باہر دیہات میں گرنے کی امید ہے لیکن کرایہ کے لئے پندرہ سو روپیہ کی رقم منظور کی جائے۔“ اس تجویز کی بابت چند نمائندگان کے اظہارِ خیالات پر حضور نے فرمایا:۔چوہدری فتح محمد صاحب کی تجویز دوستوں کے سامنے پیش ہے وہ کہتے ہیں کہ قادیان کے مضافات میں تبلیغی مراکز قائم ہونے نہایت ضروری ہیں اور ان کا فائدہ تبلیغ کے علاوہ یہ بھی ہوگا کہ ہمارا مرکز مضبوط ہو جائے گا جو دوست چوہدری صاحب کی اس تجویز کے حق میں ہوں وہ کھڑے ہو جائیں۔“ اس پر ۳۲۶ دوست کھڑے ہوئے۔حضور نے فرمایا:۔۳۲۶ دوست اس تجویز کے حق میں ہیں اور اٹھارہ آراء اس کے مخالف ہیں اس لئے سب کمیٹی کی تجویز گر جاتی ہے میں اس کے متعلق بھی اپنا فیصلہ محفوظ رکھتا ہوں“ بجٹ پر پوری بحث ہو چکنے کے بعد میں اس کے متعلق فیصلہ کروں گا۔“ اس کے بعد بجٹ آمد وخرچ کے متعلق سب کمیٹی نے اپنی رائے کا تفصیلی بجٹ آمد و خرچ طور پر اظہار کیا سب کمیٹی نے سوائے تخمینہ اور جلسہ سالانہ کے باقی