خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 223
۲۲۳ رت ۱۹۴۶ء خطابات شوری جلد سوم اسی طرح مرکز میں علماء کا بڑھانا بھی ضروری ہے۔تحریک جدید کے ماتحت اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسے نوجوان تیار ہو رہے ہیں۔جب یہ لوگ تیار ہو جائیں گے تو ان کو مساجد میں ایک ایک گھنٹہ درس دینے کے لئے مقرر کر دیا جائے گا اور پھر ان کے ذریعے اور لوگ بھی تیار ہو سکتے ہیں مگر جب تک یہ لوگ تعلیم حاصل کر کے نہ آئیں اُس وقت تک ایسی ضروریات کو طوعی تحریک کے ذریعے پورا کرنا چاہئے اور جیسے اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لئے دوستوں سے وقت مانگا جاتا ہے اسی طرح تعلیم کے لئے بھی دوستوں سے وقت مانگنا چاہئے۔اگر پندرہ ہیں ایسے لوگ نکل آئیں تو بعض کو فقہ پڑھانے پر، بعض کو قرآن پڑھانے پر اور بعض کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب پڑھانے پر مقرر کیا جا سکتا ہے۔پس یہ ایک ضروری امر ہے جس کی طرف صدرانجمن احمدیہ کو توجہ کرنی چاہئے۔اب میں دعا کر دیتا ہوں۔سب دوست میرے ساتھ مل کر دعا کریں۔“ الفضل ربوہ مورخه ۱۰،۳، ۲۴،۱۷ را پریل ۱۹۶۲ء) ا النساء : ۵۹ الشورى : ٣٩ ال عمران : ۱۶۰ ترمذی ابواب الصلواة باب مَا جَاءَ فِي مَنْ أَمَّ قَوماً وَهُمْ لَهُ كَرِهُوْنَ الفاتحة : ٦ که متنی باب ۲۵ آیت ۱ تا ۱۳ الفاتحة : ٧،٦ بخاری کتاب المغازی باب قول الله تعالى و يوم حنين اذا أعجبتكم كثرتكم السيرة النبوية لابن هشام جلد ۴ صفحہ ۷ ۸ مطبوعہ ۱۹۳۶ء