خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 118 of 760

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 118

خطابات شوری جلد سوم ا ۱۱۸ مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء یہاں تک کہ سال کے بعد جب اُن جماعتوں کا بجٹ آئے تو ہم اُس کو دیکھ کر یہ کہہ سکیں کہ ان جماعتوں کے چندہ میں کم از کم اتنی زیادتی ضرور ہو گئی ہے کہ ایک نیا مبلغ ہم آسانی کے ساتھ رکھ سکتے ہیں۔اگر اس رنگ میں اُن کی طرف سے کوشش جاری رہے تو پانچ چھ سال کے اندر اندر ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے پانچ سو مبلغ پنجاب میں آسانی کے ساتھ پھیلا سکتے ہیں۔یہ سکیم ہے جو میرے مدنظر ہے اور یہ سکیم ہے جس کے ماتحت میں نے حُسنِ ظنی کرتے ہوئے اپنے خدا پر اور مُحسن ظنی کرتے ہوئے اپنے نفس پر اور حسن ظنی کرتے ہوئے اپنی جماعت پر اور حسن ظنی کرتے ہوئے اُن مبلغین پر جن کو باہر بھجوایا گیا ہے، پچاس دیہاتی مبلغین کی ایک نئی کلاس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔۳۵ مبلغین کا تو انتخاب ہو چکا ہے اور کچھ نئی درخواستیں بھی آرہی ہیں جس سے امید ہے کہ یہ تعدا د انشاء اللہ پوری ہو جائے گی اور اگلے سال تک ہمیں پچاس اور ایسے مبلغ مل جائیں گے جن کو ہم مختلف مقامات پر پھیلا سکیں گے۔اس کے بعد خدا تعالیٰ نے اگر ہماری جماعت میں بیداری کی رُوح کو قائم رکھا تو ہم کوشش کریں گے کہ اگلے سال سو مبلغین کی کلاس کھولی جائے۔اس طرح چھ سال میں ہم پانچ سو دیہاتی مبلغین رکھ سکتے ہیں سردست میرا فیصلہ یہ ہے کہ ان میں سے دو تین سو پنجاب میں رکھے جائیں گے اور باقی سرحد، سندھ، یوپی، بنگال، اور بہار، وغیرہ میں پھیلا دیئے جائیں گے۔میں سمجھتا ہوں کہ جو مبلغ جاتے ہیں اگر اُن میں یہ رُوح پیدا کی جائے کہ انہیں ایک سال کے اندر اندر اپنا بوجھ خود اٹھا لینا چاہئے جو ناممکن نہیں بلکہ ممکن ہے بلکہ میں سمجھتا ہوں مشکل بھی نہیں ہے تو پنجاب اور ہندوستان کے دوسرے صوبہ جات کے دیہات میں ہم آسانی کے ساتھ نہایت وسیع پیمانہ پر اپنے مبلغین مقرر کر سکتے ہیں۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ایک طرف جماعت اپنی آمد کو بڑھائے اور دوسری طرف مبلغین جماعت کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے ، زیادہ سے زیادہ منظم کرنے اور زیادہ سے زیادہ اپنے اخراجات کو کم کرنے کی کوشش کریں تا کہ تبلیغ کو وسیع کیا جا سکے۔یہ خوشخبری آپ لوگ سُن چکے ہیں کہ بائیس سال سے صدر انجمن احمد یہ پر جو قرض چلا آرہا تھا وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے اُتر گیا ہے اور اس وقت چار لاکھ پندرہ ہزار ریز روفنڈ میں جمع ہے۔ہم نے اس ریز روفنڈ کو پچیس لاکھ تک پہنچانا ہے۔اگر ہم ۲۵ لاکھ کا ریز روفنڈ