خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 117 of 760

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 117

خطابات شوری جلد سوم ۱۱۷ مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء علامت ہوگی لیکن اگر غیروں سے وہ گیارہ لاکھ رو پید اکٹھا کر لیتے ہیں تو یہ اُن کی قربانی کی علامت نہیں بلکہ اس مداہنت کا نتیجہ ہو گا جو اُنہوں نے اپنے اندر پیدا کی ہوئی ہے۔دیہاتی مبلغین کی سیکیم غرض جہاں تک قربانی اور اخلاص کا سوال ہے غیر مبائعین نے ہماری جماعت کے مقابلہ میں کسی قسم کی ترقی نہیں کی۔وہ تنزل میں تو بے شک گر گئے ہیں مگر یہ نہیں ہوا کہ پہلی حالت سے انہوں نے کوئی ترقی کی ہو۔بہر حال دشمن کا اعتراض درست ہو یا غلط ہمیں اس بات کی ضرورت ہے کہ اپنی آمد کو بڑھائیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہماری جماعت نے مالی لحاظ سے کئی گنا ترقی کی ہے مگر جو کام ہمارے سامنے ہے اُس کے مقابلہ میں یہ ترقی بالکل بیچ ہے۔مثلاً میں نے بتایا ہے کہ ہم پندرہ مبلغ مختلف دیہات میں پھیلا چکے ہیں اور اب ہماری سکیم یہ ہے کہ مبلغین کے اس دائرہ کو وسیع کریں۔اگر ہم فی ضلع پندرہ مبلغ بھی رکھیں تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ سارے پنجاب میں ہمیں قریباً پانچ سو مبلغوں کی ضرورت ہوگی اور یہ سیدھی بات ہے کہ دو ہزار گاؤں میں پندرہ مبلغ کوئی حیثیت ہی نہیں رکھتے۔ہاں اتنی بات ضرور ہے کہ اُن سے سارے پنجاب میں ہر وقت شور پڑا رہے گا کیونکہ سو سوا سو گاؤں میں ہمارا ایک ایک مبلغ ہو گا اور چونکہ ایک ایک آدمی آٹھ آٹھ دس دس میل کے حلقہ میں چکر لگا سکتا ہے اس لئے پندرہ مبلغین سارے ضلع میں شور ڈال سکتے ہیں لیکن یہ پانچ سو مبلغ جو اقل ترین تعداد ہے اور جو پنجاب کی ضرورت کے لئے بھی صحیح طور پر کافی نہیں ہو سکتے اگر ہم رکھ لیں تو اس کے معنے یہ ہیں کہ ۲۵ ہزار ماہوار یا ۳ لاکھ روپیہ سالانہ کی ہمیں ان کے لئے ضرورت ہوگی اور گو اتنے روپیہ کا اُن کے لئے جمع ہونا بظاہر بڑا مشکل دکھائی دیتا ہے لیکن اگر یہ مبلغ اپنے اخراجات خود برداشت کر لیں تو پنجاب میں ہم آسانی کے ساتھ پانچ سو مبلغ پھیلا سکتے ہیں۔میں نے جیسا کہ ابھی بتایا ہے اُن مبلغین کو جو مختلف دیہات میں مقرر کئے گئے ہیں یہ نصیحت کی ہے کہ وہ کوشش کریں کہ ایک سال کے اندر اندر اُن کا خرچ سلسلہ سے اُٹھ جائے تا کہ جو روپیہ اس وقت اُن پر خرچ ہو رہا ہے اُس سے ہم ایک نیا مبلغ رکھ سکیں۔میں نے انہیں کہا ہے کہ تم جماعتوں کو منظم کرو۔اُن کے چندوں کو بڑھانے کی کوشش کرو