خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 739 of 755

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 739

خطابات شوری جلد دوم ۷۳۹ مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء والے نہ ہوں ، ہم متکبر اور بد باطن نہ ہوں بلکہ ہمارا کام خدا تعالیٰ کی رضاء اور اس کی محبت کے لئے ہو۔ہمارے افکار بھی خدا کے لئے ہوں، ہمارے جذبات بھی خدا کے لئے ہوں اور ہمارے اعمال بھی خدا کے لئے ہوں ، ہم میں انانیت کا ایک ذرہ بھی باقی نہ رہے اور ہم یہ خیال نہ کریں کہ ہم بھی کچھ ہیں۔جب تک ہمارے اندر یہ خیال موجود رہے گا کہ ہم بھی کچھ چیز ہیں اُس دن تک خدا تعالیٰ کی رحمت دنیا پر نازل نہیں ہو سکتی۔ہاں جس دن ہم اپنے آپ کو مٹا دیں گے اور سمجھیں گے کہ سب کچھ خدا ہی خدا ہے، وہی دن دنیا کے لئے امن اور راحت کا دن ہوگا اور اُسی دن دنیا کی تکلیفیں دُور ہوسکیں گی۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو اور وہ ہمیں اپنے آپ کو مٹانے کی توفیق دے تا کہ خدا آسمان سے اتر کر لوگوں کے دلوں میں آ جائے اور ہم اس کی محبت میں محو ہو جائیں۔پس میں اس وقت دعا کر دیتا ہوں دوست بھی میرے ساتھ شریک ہو جا ئیں۔جو لوگ کمزور، بیمار اور دُکھیا ہیں اُن کے لئے بھی دعا کی جائے کہ اللہ تعالیٰ اُن کو صحت دے اُن کی کمزوریوں کو دُور کرے اور اُن کے دکھوں کو خوشی سے بدل دے۔اسی طرح جو نمائندگان مجلس شوریٰ میں آئے ہیں، اُن کے لئے اور اُن کے اعزہ واقارب کے لئے بھی دعا کی جائے کہ اللہ تعالیٰ سب پر فضل کرے، تکلیفوں والوں کی تکالیف دور کرے، غموں والوں کے غم دُور کرے، حاجات والوں کی حاجات پوری کرے، ترقی کی خواہش رکھنے والوں کو ترقی عطاء فرمائے اور اس طرح ہم سب کو اپنی رحمت کی آغوش میں لے لے اور ہمیں توفیق دے کہ ہم اُس کے دامن کو ایسی مضبوطی سے پکڑ لیں کہ پھر وہ یار بیگا نہ ہم سے کبھی جُدا نہ ہو۔آمین ال عمران : ۱۶۰ (رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء ) بخاری کتاب الاحكام باب قول الله تعالى اطيعوا الله و اطیعوا الرسول- كنز العمال لعلامه علا ؤ الدين على المتقى بن حسام الدين الندوي جلدها حدیث نمبر ۲۸۶۸۶ صفحه ۳۶ ا مکتبه التراث الاسلامی حلب الطبعة الاولى ۱۹۸۱ء ابو داؤد كتاب الاطعمة باب في الضيافة