خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 726 of 755

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 726

۷۲۶ خطابات شوری جلد دوم مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء شائع ہوئی ہے اس کی کیا حقیقت ہے اور میں نے ان کو جواب میں لکھ دیا آپ ہیڈنگ سے نہ گھبرائیں، خبر پڑھیں اور غور کریں کہ کیا نماز پڑھنے اور دعا کرنے کو کہنے میں کوئی فریب ہوا کرتا ہے؟ اگر نمازیں پڑھنا اور دعائیں کرنا سازش کہلاتا ہے تو بے شک میں نے سازش کی تھی لیکن اگر یہ سازش نہیں تو محض عنوان دیکھ کر آپ کیوں گھبرا گئے۔آپ یہ بھی تو دیکھتے کہ نیچے کیا لکھا ہے۔غیر مبائعین نے دراصل پہلے ہی اندازہ لگا لیا تھا کہ حضرت خلیفہ اول اتنے دنوں تک فوت ہو جائیں گے اور یہ ٹریکٹ انہوں نے پہلے سے چھپوا رکھا تھا تا کہ جب آپ کی وفات ہو تو اُس وقت لوگوں میں تقسیم کرنا شروع کر دیں۔چنانچہ ادھر آپ کی وفات ہوئی اُدھر انہوں نے یہ ٹریکٹ بانٹنا شروع کر دیا۔ہم اگر اُن کی طرح بدظنی سے کام لینے والے ہوتے تو اُن کے اِس طریق عمل کو دیکھ کر کہہ سکتے تھے کہ انہوں نے حضرت خلیفہ اول کو زہر دے دیا تھا کیونکہ ادھر آپ کی وفات ہوئی اُدھر اُن کا ٹریکٹ تقسیم ہونا شروع ہو گیا۔بہر حال اتنا واقعہ ضرور ہوا کہ میں نے اُس رات بعض دوستوں کو جگایا اور انہیں دعائیں کرنے کے لئے کہا۔لیکن چونکہ ”پیغام صلح کا عنوان اس رنگ کا تھا کہ ایک عظیم الشان سازش کا انکشاف ہو گیا اس لئے کئی احمدیوں کی میرے نام چٹھیاں آگئیں اور انہوں نے سمجھا کہ واقعہ میں کوئی سازش ہوئی ہے۔پس اگر بُرے رنگ میں ایک واقعہ کو بیان کر کے لوگوں کی توجہ کو کھینچا جا سکتا ہے تو ایک صحیح واقعہ کو اچھے پیرا یہ میں بیان کر کے لوگوں کی توجہ کو کیوں کھینچا نہیں جا سکتا۔پس اگر آپ لوگ یہاں سے جاتے ہی جماعت کے دوستوں پر زور دینا شروع کر دیں گے کہ جلدی جلسے کا انتظام کرو ہمارے پاس ایک امانت ہے جو ہم نے آپ لوگوں تک پہنچانی ہے۔تو لوگوں کی طبائع ان نیک تحریکات کو قبول کرنے کے لئے آدھی پہلے ہی تیار ہو جائیں گی اور جو کسر باقی رہ جائے گی وہ باتیں سن کر پوری ہو جائے گی۔پھر میں جماعت کے نمائندوں کو اس امر کی طرف بھی توجہ دلاتا ہوں کہ اُن کا کام اپنی جماعت کے لوگوں کو صرف کا رروائی سنا دینا نہیں بلکہ متواتر اور مسلسل اُن تک ان باتوں کو پہنچاتے رہنا ہے ہر نمائندہ جو مجلس شوریٰ میں شامل ہوتا ہے اس کی نمائندگی یہاں کی کارروائی کے اختتام کے ساتھ ختم نہیں ہو جاتی بلکہ وہ ایک سال تک جماعت کا نمائندہ رہتا