خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 563
خطابات شوری جلد دوم ۵۶۳ مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء جٹ نہیں لگتی تو ہا کی یا بیٹ کو گالی دے دیتا ہے، بعض دفعہ بال کو گالی دے دیتا ہے، بعض دفعہ فیلڈ کے متعلق کوئی ناشائستہ لفظ اپنی زبان سے نکال دیتا ہے اور بعض دفعہ اپنے ساتھ کھیلنے والے کو گالی دے دیتا ہے۔خدام الاحمدیہ کا فرض اب یہ ایک نقص ہے جس کو دور کرنا خدام الاحمدیہ کا فرض ہے اور ان کا کام ہے کہ وہ بچوں کو اپنی نگرانی میں کھلائیں اور دیکھیں کہ وہ فیلڈ یا بال یا بیٹ یا کسی اپنے ساتھی کو گالی تو نہیں دیتے ؟ اور اگر دیں تو اس کا تدارک کریں۔دوسرے اس تنظیم کے ماتحت اطفال الاحمدیہ میں سے ہر ایک کو کھیلنے کا موقع مل سکے گا۔اب تو کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ امراء کے لڑکے آپس میں مل کر کھیلنا شروع کر دیتے ہیں اور غرباء کو اپنے اندر شامل نہیں کرتے مگر اس تنظیم کے ماتحت غرباء کو بھی کھیلوں میں شریک کیا جا سکے گا اور اس طرح ان کے دلوں میں بھی یہ احساس پیدا ہوگا کہ وہ قوم کا جُزو اور اس کا ایک حصہ ہیں۔یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ جو لڑ کے کھیلوں میں حصہ نہیں لیتے وہ اس لئے حصہ نہیں لیتے کہ کھیلنا نہیں چاہتے بلکہ کئی اِس لئے کھیلوں میں شریک نہیں ہوتے کہ امراء انہیں حقارت کی وجہ سے اپنے اندر شامل نہیں کرتے۔ان کا دل اندر سے گڑھتا ہے مگر وہ کچھ کر نہیں سکتے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ بُری صحبت میں بیٹھنے لگ جاتے ہیں اور اخلاقی لحاظ سے نقصان اٹھاتے ہیں۔اسی طرح اور بیسیوں خرابیاں ہیں جو اس لئے پیدا نہیں ہوتیں کہ لڑکے کھیلتے ہیں بلکہ اس لئے پیدا ہوتی ہیں کہ کھیلوں میں ان کی نگرانی نہیں کی جاتی۔کھیلوں میں اطفال کی نگرانی پس خدام الاحمدیہ کا فرض ہے کہ وہ کھیلوں میں اطفال کی نگرانی کریں اور نہ صرف پہلے سے زیادہ اچھی اور زیادہ عمدہ کھیلیں انہیں کھلائی جائیں بلکہ ایسی ایسی نئی نئی کھیلیں ایجاد کی جائیں جو بچوں کی دلچسپی کا موجب ہوں اور ان کی آئندہ ترقی کے لئے مفید ہوں۔میں نے اس کے متعلق تحریک بھی کی تھی مگر ابھی تک عمل نہیں کیا گیا۔پرسوں کا واقعہ ہے کہ نماز فجر کے بعد میں نے خبریں سننے کے لئے ریڈیو کھولا تو اُس وقت آسٹریلیا کے سپاہیوں کو انگلستان میں کھلایا جا رہا تھا اور وہ کھیلیں اسی طرز کی تھیں کہ کہیں اُن کی نظر کا امتحان لیا جا رہا تھا، کہیں اُن کی یادداشت کا امتحان لیا جارہا تھا اور کہیں سونگھنے اور چکھنے کی طاقت کا امتحان لیا جارہا تھا۔وہ چونکہ زندہ