خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 518 of 755

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 518

۵۱۸ مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء خطابات شوری جلد دوم فرماتا ہے فبهداهم اقتده " کہ پہلوں نے جو اچھے نمونے دکھائے ہیں ان کی اقتداء کیا کرو کیونکہ وہ لوگ ایسے ہیں جو ایک لمبا عرصہ نبی کے زیر تربیت رہے اُس نے ان کے لئے دعائیں کیں اور خدا تعالیٰ کے فضلوں نے ان کی تربیت کی۔پس جبکہ ایک بنا بنایا نمونہ تمہارے سامنے موجود ہے تو تم نیا تجربہ کیوں کرتے ہو۔کیوں ان کے نمونہ سے فائدہ نہیں اُٹھاتے۔اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں اَصْحَابِی كَالنُّجُومِ باتِهُمُ اقْتَدَيْتُمُ اهْتَدَيْتُمُ " کہ میرے سب صحابہ ستاروں کی مانند ہیں۔انہیں لوگوں نے بڑے بڑے دکھ دیئے ، بڑے بڑے مصائب ان پر وارد کئے مگر وہ صبر اور استقلال سے کام لیتے چلے گئے یہاں تک کہ خدا تعالیٰ کے مدرسہ میں سبق پڑھتے پڑھتے اُنہوں نے نیکی اور تقویٰ کے امتحان میں کامیابی حاصل کر لی۔اب تمہارا یہ فرض ہے کہ تم اُن کی اتباع کرو اور بجائے اس کے کہ اپنے لئے نیا راستہ اختیار کرو، اپنی تربیت کے لئے نئے نئے مدر سے کھولو اور اپنے آپ کو نئے تجربات کی بھٹی میں سے گزارو، تم ان کو دیکھو اور جو کچھ اُنہوں نے کیا ہو وہی خود بھی کرنے لگ جاؤ۔پس مجلس شوریٰ میں جو نئے دوست شامل ہوئے ہیں اُنہیں چاہئے کہ وہ پہلوں کے طریق عمل کی تقلید کریں اور نہ صرف ان کی نیکیاں اپنے اندر جذب کریں بلکہ ان سے بڑھ کر نیکیاں دکھا ئیں تا کہ انہیں اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہو۔میں جیسا کہ ہمیشہ نصیحت کیا کرتا ہوں آج پھر نمائندگان کے انتخاب میں احتیاط یہ نصیحت کرتا ہوں کہ جیسا کہ نمائندگان کے انتخاب کے وقت احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہوتی ہے اور اس بات کی کوشش کرنی چاہئے کہ نمائندے مجلس شوریٰ میں شامل ہونے کے اہل اور صائب رائے رکھنے والے ہوں۔ممبران سب کمیٹی کے انتخاب کا طریق اسی طرح سب کمیٹیوں کے لئے ممبران کا انتخاب کرتے وقت بھی احتیاط سے کام لینا چاہئے۔مجھے شکایت پہنچی ہے کہ اس بارہ میں دوست اپنی ذمہ داری کو پوری طرح محسوس نہیں کرتے بلکہ خود میرے کانوں نے ایک دفعہ سنا کہ ایک شخص دوسرے سے کہہ رہا تھا کہ فلاں سب کمیٹی کے لئے تم میرا نام پیش کر دو۔کسی سب کمیٹی کے لئے خود اپنا نام پیش