خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 511 of 755

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 511

خطابات شوریٰ جلد دوم ۵۱۱ مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء ( منعقده ۱۱ تا ۱۳ / اپریل ۱۹۴۱ء) پہلا دن ار اپریل ۱۹۴۱ء کو ۳ بج کر ۳۵ منٹ پر مجلس مشاورت کا افتتاحی اجلاس تعلیم الاسلام دعا ہائی سکول قادیان میں منعقد ہوا۔اجلاس کے آغاز میں دُعا سے متعلق حضرت مصلح موعود نے فرمایا: - چونکہ اب مجلس مشاورت کا اجلاس شروع ہونے والا ہے اس لئے حسب سابق اجلاس شروع ہونے سے پہلے میں دُعا کروں گا۔سب دوستوں کو چاہئے کہ وہ میرے ساتھ دعا میں شریک ہو جائیں۔جیسا کہ میں ابھی خطبہ جمعہ میں بیان کر چکا ہوں ایک کمزور اور بے سروسامان کا سہارا صرف دُعا ہی ہے۔بچہ جو نہ دوڑ سکتا ہے۔نہ مارسکتا ہے اور نہ اپنا بچاؤ کر سکتا ہے وہ اپنی حفاظت کی صرف ایک ہی صورت جانتا ہے اور وہ یہ کہ وہ دوڑ کر اپنی ماں کی گود میں چُھپ جاتا ہے کیونکہ اُس کو اپنی ماں پر یقین ہوتا ہے۔مائیں خود اپنی ذات میں ایک کمزور چیز ہیں خصوصاً ہمارے ملک کی عورتیں تو نہ لڑنا جانیں اور نہ ہی بھاگنا جانیں۔انہیں اگر کچھ آتا ہے تو کو سنا آتا ہے مگر کو سنے سے دُنیا میں کچھ نہیں ہوتا بلکہ حفاظت کے ذرائع اختیار کرنے سے کام بنتا ہے۔اور انسانی حفاظت کے جو ذرائع ہیں ان سے ہماری عورتیں طبعی طور پر بھی اور تربیتی طور پر بھی محروم ہوتی ہیں مگر باوجود اس کے بچہ ہر مصیبت اور مشکل کے وقت اپنی ماں کی گود میں پناہ لیتا ہے کیونکہ اُسے اپنی ماں پر یقین ہوتا ہے۔کسی دلیل کی بناء پر نہیں، کسی برہان کی بناء پر نہیں، کسی مشاہدہ کی بناء پر نہیں بلکہ محض اس