خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 512
خطابات شوری جلد دوم ۵۱۲ مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء لئے کہ وہ اُس کی ماں ہے۔مگر وہ ذات جس کی گود میں ہمیں چھپنے اور پناہ لینے کے لئے کہا گیا ہے وہ تو نہ صرف ہمارے باپ اور ہماری ماں سے بہت زیادہ ہمارے قریب ہے بلکہ دلیل اور برہان اور مشاہدہ اُس کی طاقت اور قوت پر گواہ ہے۔اگر ایک نادان بچہ اپنے یقین اور وثوق کا یہ نمونہ دکھا سکتا ہے کہ ہر خطرہ اور مصیبت کے وقت وہ اپنی ماں پر اعتبار کو ترک نہیں کرتا تو کیسا بد قسمت ہے وہ مومن کہلانے والا انسان جو خطرہ اور مصیبت کے وقت پنے خدا کی گود میں نہیں جاتا حالانکہ بچہ کو اُس کی ماں کی گود میں جو امان مل سکتی ہے اُس سے نہیں، کہیں اور کہیں زیادہ مومن کو خدا تعالی کی گود میں امان ملتی ہے۔پھر نہ معلوم کیوں وہ اس میں کوتاہی کرتا ہے، کیوں اس کا ایمان ڈگمگا جاتا ہے اور کیوں اُس کے ایمان میں تزلزل پیدا ہو جاتا ہے۔اگر ایسا نہ ہو اور انسانی ایمان میں خطرات کے آنے پر تزلزل پیدا نہ ہو تو یقیناً خدا کی گود میں آئے ہوئے انسان کو کوئی شخص بر باد نہیں کرسکتا۔پس خدا ہی ہے جو ہر قسم کے خطرات کو دُور کر کے کامیابی عطا کرتا ہے اور اُس کی گود ہی ہے جہاں مومن کو پناہ ملتی ہے۔اس وقت ہمارے سامنے ایک عظیم الشان کام ہے اور بہت بڑی رکاوٹیں ہیں جو اس میں حائل ہیں۔ہماری منزل بہت بعید ہے اور ہماری کوششوں کی رفتارا بھی زیادہ تیز نہیں۔پھر ہمارے راستہ میں اتنے خطرات اور اتنی عظیم الشان مشکلات ہیں کہ کوئی انسانی طاقت ان کو حل نہیں کر سکتی اور کوئی انسانی قدم خود بخود ان کو طے نہیں کر سکتا سوائے اِس کے کہ قادر مطلق اور رحیم و کریم خدا ہمیں اپنی گود میں اُٹھا کر منزلِ مقصود تک پہنچا دے اور ہماری مشکلات کو خود اپنے فضل سے دور فرما دے۔پس آؤ ہم سچے دل اور خشوع و خضوع کے ساتھ اپنے رب کے حضور دُعا کریں کہ وہ ہماری کمزوریوں پر رحم کرتے اور ہماری کوتاہیوں سے چشم پوشی فرماتے ہوئے ہمیں صحیح تدبیریں سمجھائے اور کامیابی کے لئے صحیح سامان عطا فرمائے تا کہ ہماری کمزور یاں ہمارے مقاصد کے پورا ہونے میں روک نہ ہوں اور اس کے فضل ہماری اُمیدوں سے بڑھ کر ہمارے مقاصد کو پورا کرنے والے ہوں۔تا دنیا کو یہ معلوم ہو جائے کہ ہمارا خدا زندہ خدا ہے جو مر دوں کو زندہ اور کمزوروں کو طاقت عطا کرنے والا ہے۔6❝