خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 498
خطابات شوری جلد دوم ۴۹۸ مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء اے مسلمانو! تم عمدگی کے ساتھ نمازیں پڑھا کرو، تم عمدگی کے ساتھ روزے رکھا کرو، تم عمدگی کے ساتھ چندے دیا کرو، تم عمدگی کے ساتھ حج کیا کرو، تم عمدگی کے ساتھ زکوۃ دیا کرو کیونکہ جنت میں تمہاری انہی عبادات کے مشابہ تمہیں پھل ملیں گے۔جس قسم کی لذت اور جس قسم کا سرور تمہیں دُنیا میں ان عبادات کے بجالانے میں حاصل ہوگا وہی سرور اور وہی لذت تمہیں جنتی پھلوں کو کھا کر حاصل ہوگی کیونکہ وہ پھل انہی روحانی عبادات کے مشابہ ہوں گے۔پس جو لذت آج تمہیں نمازیں پڑھنے میں آتی ہے، جو لذت آج تمہیں روزہ رکھنے میں آتی ہے، جو لذت آج تمہیں حج کرنے یا زکوۃ دینے یا صدقہ و خیرات دینے میں آتی ہے ویسی ہی لذت تمہیں جنت کی نعمتوں کو کھا کر حاصل ہوگی۔اگر تم نماز ھتے ہو مگر تمہیں اعلیٰ لذت حاصل نہیں ہوتی تو جب تم جنت میں وہ پھل کھاؤ گے جو نماز کے بدلہ میں تمہیں ملے گا تو اُس کے کھانے میں بھی تمہیں وہ لذت حاصل نہیں ہوگی جو اعلیٰ طور پر نماز ادا کرنے والے کو حاصل ہوتی ہے۔اور اگر تم روزہ رکھتے ہو مگر روزہ میں تمہیں اعلیٰ لذت نہیں آتی تو تمہیں جنت کا پھل کھانے سے بھی اعلیٰ لذت نہیں حاصل ہو گی۔پس وہاں جو بھی نعمتیں دی جائیں گی وہ متشابہہ ہوں گی۔وہ متشابہہ ہوں گی آپس میں بھی اور وہ متشابہہ ہوں گی انسان کے روحانی اعمال سے بھی۔بظاہر یہ معلوم ہوگا کہ جیسا آم زید کے ہاتھ میں ہے ویسا ہی آم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ میں ہے مگر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آم کی اور لذت ہوگی اور زید کے آم کی اور لذت ہو گی۔دُنیا میں ہی دیکھ لو، بظاہر دو آم ایک جیسے دکھائی دیتے ہیں مگر ایک آم کے کھانے سے تو لذت محسوس ہوتی ہے اور دوسرا آم وہ ہوتا ہے جس میں کیڑے پڑے ہوئے ہوتے ہیں اور جو سخت ترش اور بد بودار ہوتا ہے۔حتی کہ اگر انسان اسے کھالے تو ہیضہ ہونے کا ڈر ہوتا ہے۔اسی طرح جنت کے پھل متشابہہ ہوں گے آپس میں بھی اور متشابہہ ہوں گے ہر انسان کی روحانی کیفیات سے بھی اور با وجود اس کے کہ تمام جنتی جنت میں ہی ہوں گے۔وہ جنتی جس نے دُنیا میں اعلیٰ طور پر نمازیں نہیں پڑھی ہوں گی جب وہ پھل کھائے گا تو اسے اس پھل کا بھی اعلیٰ مزہ نہیں آئے گا اور وہ کہے گا هذا الذي رزقنا من قبل۔یہ تو وہی نماز میرے آگے آگئی ہے جو میں دُنیا میں پڑھا کرتا تھا۔بے شک جنت میں حسرت نہیں ہوگی مگر اس میں کوئی شبہ نہیں کہ