خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 364
خطابات شوری جلد دوم ۳۶۴ مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء شائع ہوا ہے اُس پر صرف اتنا لکھا ہوا ہے کہ ایجنڈا مجلس مشاورت منعقدہ ۷ تا ۹۔اپریل ۱۹۳۹ء ' اس سے گو جس سال کا ایجنڈا ہو، اس سال کی مجلس شوری کے پروگرام کا انسان کو علم ہو جاتا ہے مگر یہ معلوم نہیں ہو سکتا کہ مجلس شوری پر کتنے سال گزر چکے ہیں اور یہ اس کا کون سا اجلاس ہے۔پندرھواں اجلاس ہے یا سولہواں اجلاس ہے یا سترھواں اجلاس ہے اور اس طرح تاریخ محفوظ نہیں رہتی۔پس آئندہ کے لئے ایجنڈا شائع کرنے والوں کو نہ صرف یہ بتانا چاہئے کہ یہ فلاں سال کا ایجنڈا ہے بلکہ یہ بھی بتانا چاہئے کہ مجلس شوری کے اس اجلاس کا فلاں عدد ہے تاکہ ایجنڈا کے ساتھ ہی مجلس شوری کے انعقاد کی تاریخ بھی محفوظ ہوتی چلی جائے۔مطالبات تحریک جدید کا خلاصہ جیسا کہ جماعت کے احباب کو معلوم ہوگا اور وہ میرے اُن گزشتہ خطبات سے سمجھ گئے ہوں گے جو تحریک جدید کے موجودہ سال کے متعلق میں نے گزشتہ سال کے آخر یا اس سال کے شروع میں پڑھے ہیں کہ موجودہ زمانہ کی ضروریات کے لحاظ سے میں نے چند امور جماعت کے احباب کے لئے مخصوص کر دیئے ہیں اور میں اپنے خطبات میں مسلسل جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلا رہا ہوں کہ وہ ان امور کو ہمیشہ اپنے مد نظر رکھیں۔میرے وہ مطالبات گو بہت سے ہیں مگر ان مطالبات کا خلاصہ چار باتیں ہیں۔اوّل۔جماعت کے افراد میں عملی زندگی پیدا کرنا ، خصوصاً نو جوانوں کے اندر بیداری اور عملی جوش پیدا کرنا۔دوسرے۔جماعتی کاموں کی بنیاد بجائے مالی بوجھ کے ذاتی قربانیوں پر زیادہ رکھنا۔تیسرے۔جماعت میں ایک ایسا فنڈ تحریک جدید کا قائم کر دینا جس کے نتیجہ میں تبلیغ کے کام میں مالی پریشانیاں روک پیدا نہ کر سکیں۔چوتھے۔جماعت کو تبلیغی کاموں کی طرف پہلے سے بہت زیادہ توجہ دلانا۔جس کے لئے میں نے جماعت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ ہر احمدی سال میں کم از کم ایک نیا احمدی ضرور بنائے۔اگر کسی کو اللہ تعالیٰ توفیق دے تو وہ زیادہ احمدی بھی بنا سکتا ہے، لیکن کم سے کم میرا مطالبہ یہ ہے کہ ہر احمدی سال میں ایک نیا احمدی ضرور بنائے۔