خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 363 of 755

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 363

خطابات شوریٰ جلد دوم ۳۶۳ مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء ( منعقده ۷ تا ۹ را پریل ۱۹۳۹ء) پہلا دن مجلس مشاورت ۷ تا ۹۔اپریل ۱۹۳۹ء تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کے وسیع ہال میں منعقد ہوئی۔افتتاحی اجلاس چار بجے بعد دو پہر شروع ہوا۔تلاوت قرآن مجید کے بعد حضور نے دُعا سے متعلق فرمایا: - پیشتر اس کے کہ مجلس کی کارروائی شروع کی جائے میں چاہتا ہوں کہ سب دوست مل دعا کر دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح فیصلوں پر پہنچنے کی توفیق دے اور اپنی محبت اور رضاء کی راہوں پر چلائے۔خصوصاً اس امر کے لئے دعا کی جائے کہ ہماری زبانیں جو کچھ دعوے کریں اُس کی نہ صرف ہمارے اعمال سے تائید ہوتی ہو بلکہ ہماری عملی قوت، ہماری زبانوں کے دعاوی سے بہت زیادہ ہو افتتاحی تقریر 66 تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: - تاریخ محفوظ کرنے کی ہدایت "سب سے پہلے تو میں ایجنڈا شائع کرنے والوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ ایجنڈے کے اوپر اجلاس کے عدد کا بھی ذکر ہونا چاہئے۔یعنی نہ صرف یہ بیان ہونا چاہئے کہ یہ فلاں سال کی مجلس مشاورت کا ایجنڈا ہے بلکہ یہ بھی بیان ہونا چاہئے کہ مجلس مشاورت کے اس اجلاس کا فلاں سال ہے کیونکہ یہ امر تاریخ معلوم کرنے میں بہت حد تک مفید ہوتا ہے۔اب جو ایجنڈا