خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 339
خطابات شوری جلد دوم ۳۳۹ مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء نہیں۔مجھ سے جب بعض دفعہ عورتیں یہ مسئلہ پوچھتیں اور اس کے متعلق میرا فتویٰ طلب کرتی ہیں تو میں انہیں کہا کرتا ہوں کہ پیشاب کے چھینٹے کیا اگر کپڑا پیشاب میں رنگا ہوا بھی ہو اور نماز کا وقت آ جائے اور نہ اور کپڑا ہو اور نہ اُسے دھویا جا سکتا ہو تو تمہارے لئے ضروری ہے کہ تم انہی کپڑوں کے ساتھ نماز پڑھ لو۔ایک دفعہ ایک نواب صاحب جو ہزاگز اللہ ہائی نس نظام حیدر آباد کے قریبی رشتہ داروں میں سے ہیں یہاں آئے۔میں نے انہیں نصیحت کی کہ آپ نماز ضرور پڑھا کریں اور سفر وحضر میں اس کی پابندی کیا کریں۔وہ کہنے لگے کہ سفر میں مجھے یہ وہم رہتا ہے کہ طہارت درست نہیں ہوئی اس لئے میں نماز پڑھنے سے ہچکچاتا ہوں۔میں نے کہا کہ بعض عورتیں جب مجھ سے یہ مسئلہ پوچھتی ہیں اور کہا کرتی ہیں کہ ہمارے کپڑوں پر بچے پیشاب کرتے رہتے ہیں ہم کیا کریں؟ تو میں انہیں یہی جواب دیا کرتا ہوں کہ اول تو یہی بہتر ہے کہ کپڑے بدل لو یا انہی کپڑوں کو دھو لولیکن اگر تمہارے پاس کوئی اور کپڑا نہیں اور ان کپڑوں کو دھونے لگو تو نماز کا وقت فوت ہو جانے کا خطرہ ہو تو تم اس بات کی مت پرواہ کرو کہ تمہارے کپڑوں پر پیشاب کے چھینٹے پڑے ہوئے ہیں بلکہ اگر کپڑا پیشاب میں ڈوبا ہوا ہو تب بھی اُس کے ساتھ نماز پڑھ لو۔سو یہی نصیحت میں آپ کو کرتا ہوں۔آپ بھی اس قسم کے وہم کر کے نماز کے تارک نہ بنیں۔میری اس نصیحت کا ان پر بہت گہرا اثر ہوا اور ان کا دل بالکل پکھل گیا اور انہوں نے وعدہ کیا کہ میں اب نماز پڑھنا نہیں چھوڑوں گا۔دوسرے دن ان کے نوکر نے ہمارے کسی آدمی کو بتایا کہ نواب صاحب پر آپ کے خلیفہ صاحب کی نصیحت کا خوب اثر ہوا۔رات کے بارہ ایک بجے تک وہ نواب صاحب کو سمجھاتے رہے۔جب وہ اُٹھے تو اُن کو سخت نیند آئی ہوئی تھی مگر مجھے بلا کر کہنے لگے کہ آج صبح کی نماز کے وقت مجھے ضرور جگا دینا میں وعدہ کر چکا ہوں کہ اب نماز پڑھنی نہیں چھوڑوں گا۔میں نے کہا سرکار کو جگانا ذرا مشکل ہی ہے۔وہ کہنے لگے اگر میں نہ اُٹھوں تو میری چار پائی اُلٹا دینا۔چنانچہ صبح کے وقت میں نے اُنہیں جگا دیا ، وہ اُٹھ بیٹھے۔میں نے وضو کرا دیا اور وہ مسجد کی طرف چل پڑے۔مگر آنکھیں نیند سے بند ہو رہی تھیں۔وہاں بھی جا کر نیند کی حالت میں ہی اُنہوں نے نماز پڑھی اور جب سلام پھیر کر واپس آنے لگے تو اُسی نیند کی حالت میں بجائے اپنا جوتا پہننے