خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 213
خطابات شوری جلد دوم ۲۱۳ مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء منارة امسیح کی سفیدی کی تلقین تیسری چیز جس کی طرف میں پبلک میں صدرا جمن احمد یہ کو توجہ دلانا چاہتا ہوں گو اس سے پہلے میں دفاتر کو بار بار توجہ دلا چکا ہوں ، لیکن اب پلک میں اِس کا اِس لئے ذکر کرتا ہوں کہ ممکن ہے اُنہیں کچھ شرم آجائے یا وہ کمیشن ہی اس کی طرف توجہ کرے جو دفاتر کے کاموں کے معائنہ کے لئے مقرر ہے یہ ہے کہ منارہ کی سفیدی مدتوں سے خراب ہو چکی ہے اور اب سفیدی اُتر جانے کی وجہ وجہ سے ڈر ہے کہ کچھ عرصہ میں وہ منارہ بیضاء کی بجائے منارہ سو داء داء نہ بن جائے ۔ اس غرض کے لئے آج سے دس سال پہلے چندہ ہوا تھا لیکن سفیدی اب تک ہونے میں نہیں آئی اور ہمارے ناظر اب تک یہ فیصلہ نہیں کر سکے کہ وہ سفیدی کس سے کرائیں۔ دس سال کے اندر غالبا آگرہ کا تاج محل بھی بن گیا تھا مگر ہماری نظارت دس سال میں یہ فیصلہ نہیں کر سکی کہ وہ کس سے سفیدی کرائے ۔ کرائے ۔ سو اس کے لئے میں نظارت کو ہدایت دیتا ہوں کہ وہ منارہ مسیح کی سفیدی کے متعلق ایک ہفتہ کے اندر اندر میرے پاس رپورٹ کرے اور ایک مہینہ کے اندر اندر کام شروع کیا جائے ۔ روپیہ جب موجود ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ جلد سے جلد کام شروع نہ کیا جائے اور منارہ کی سفیدی کا انتظام نہ کیا جائے ۔ منارہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس لئے بنایا تھا کہ تا ہر دیکھنے والا کہے کہ یہ وہی سفید منارہ ہے جس کے پاس مسیح موعود کے نزول کی احادیث میں خبر دی گئی تھی مگر اب تو اُسے دیکھ کر کوئی شخص سفید نہیں کہہ سکتا اور خواہ مخواہ اعتراض پیدا ہوتا ہے۔ ہم جب دمشق میں گئے تو ہم نے فیصلہ کیا کہ وہ منارہ بیضاء بھی دیکھیں جس کے متعلق لوگوں میں یہ مشہور ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام وہاں اُتریں گے ۔ ہم نے جب اُسے دیکھا تو اُس کا رنگ سفید نہیں تھا بلکہ بھوسلا تھا۔ لوگوں سے ہم نے دریافت کیا کہ حدیثوں میں تو لکھا ہے مسیح موعود منارہ بیضاء کے پاس اُترے گا اور یہ منارہ بیضاء نہیں بلکہ بھوسلا منارہ ہے تو وہ کہنے لگے ہے تو بھوسلا مگر اسے سفید ہی سمجھ لیں ۔ ہم نے کہا حدیث میں تو منارہ بیضاء کے الفاظ آتے ہیں بھوسلا منارہ کے الفاظ تو نہیں آتے ۔ تو آخر یہی اعتراض یہاں بھی پیدا ہو سکتا ہے اور جو مجازی پیشگوئیاں ہوں اُن میں تھوڑے سے فرق سے بھی بات کہیں کی کہیں پہنچ جاتی ہے۔ اب ہمارے مینارہ کو تو جو کوئی دیکھے گا یہی کہے گا کہ یہ منارہ بیضاء نہیں بلکہ ایک مٹیالا منارہ