خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 210 of 755

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 210

خطابات شوری جلد دوم ۲۱۰ مشاورت ۱۹۳۷ء بہر حال جس ضلع کے متعلق کوئی قانون ہو اُس ضلع کی جماعتوں اور افراد کے لئے اُس قانون کی پابندی ضروری ہوگی۔اگر براہ راست چندہ بھیجنے کا فیصلہ ہو تو وہ براہ راست بھیج سکتے ہیں اور اگر فیصلہ ہو کہ ضلع کی انجمن خود چندہ بھیجے تو وہ ضلع کی انجمن کے ذریعہ بھجوائیں۔بہر حال قانون کی ہر شخص سے پابندی کرائی جائے بشرطیکہ کسی کو قانون سے مستثنیٰ نہ کر دیا گیا ہو اور اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چندہ بھیجے تو اُس کا چندہ واپس کر دیا جائے اور کہہ دیا جائے کہ جو نظام مقرر ہے اس کے ماتحت چندہ بھیجو تو قبول کیا جا سکتا ہے ورنہ کہ دیا جو نہیں۔ایک اور بات جو میں کہنا چاہتا ہوں یہ ہے کہ بجٹ میں آئندہ ایک اور خانہ ہونا چاہئے جس میں اُس بھار کا ذکر ہو جو سلسلہ پر ہے۔اب جو سلسلہ پر بھار ہوتا ہے، وہ وضاحت سے سامنے نہیں آتا۔لیکن آئندہ سال جہاں بجٹ کی آمد و خرچ دکھائی جائے وہاں یہ بھی بتایا جائے کہ پچھلے سال کے اختتام پر سلسلہ پر اتنا بھار تھا اور اس سال کے ختم ہونے پر اتنا بھار ہو جائے گا۔یا آمد چونکہ زیادہ ہو جائے گی اس لئے اتنا بھار کم ہو جائے گا۔بہر حال ایک ایسا خانہ ضرور ہونا چاہئے تا بھار کی اہمیت ہمارے سامنے آتی رہے۔یہ تو عام باتیں ہیں جو میں بیان کرنا چاہتا تھا۔ترجمہ قرآن اُستاد سے پڑھیں اس کے بعد میں اس امر کو لیتا ہوں کہ جو تجویزیں اس وقت پیش کی گئی ہیں، اُن میں سے قرآن کے ترجمہ کا سوال ضرور قابلِ توجہ ہو گیا ہے۔ہماری جماعت پر ایک وقت ایسا تھا جب ہم یہ اُمید کرتے تھے کہ جماعت کے افراد یہاں آئیں اور قرآن مجید پڑھیں لیکن اب جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے اتنی وسیع ہوگئی ہے کہ ہم اس سے یہ امید نہیں کر سکتے کہ سب جماعت یہاں آ کر پڑھے۔گو بہترین صورت یہی ہے اور اب بھی میں اسی کا قائل ہوں کہ دوست یہاں آئیں اور پڑھیں۔ترجمہ سے کبھی کوئی شخص قرآن مجید نہیں پڑھ سکتا۔حوالہ کے لئے بیشک اس کی ضرورت ہو سکتی ہے لیکن روحانیت پیدا کرنے اور قرآن کریم کے مطالب سمجھنے کے لئے ترجمہ سے کوئی فائدہ نہیں اُٹھایا جا سکتا۔قرآن مجید ایک زندہ کتاب ہے اور زندہ چیز ہر وقت حرکت کرتی ہے۔سینما میں جو تصویر میں دکھائی جاتی ہیں کیا تم انہیں زندہ تصویریں کہہ سکتے ہو؟ وہ تصویر میں ہوتی ہیں