خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 129 of 755

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 129

خطابات شوری جلد دوئم ۱۲۹ مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء منافق کی اصلاح بہت مشکل ہوتی ہے۔وجہ یہ کہ وہ خود اپنی اصلاح نہیں کرنا چاہتا۔تو بہ بڑا علاج ہے مگر اسی کو وہ اپنی پشت پناہ بنائے ہوتا ہے۔پس دوستوں کو اس امر میں میری مدد کر نی چاہئے۔کئی سکیمیں ایسی ہوتی ہیں جن سے اسلام کو بڑی مدد مل سکتی ہے مگر اس لئے جاری نہیں کی جاسکتیں کہ منافقین کا پتھر روک بنا ہوتا ہے اور اب تو ایسی حالت ہے کہ جو آگے دشمن سے لڑنے جاتا ہے منافق اُسے پیچھے سے خنجر مارنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔میرے پچھلے خطبات کا لوگوں پر اثر ضرور ہوا ہے اور اُنہوں نے منافقوں کے متعلق شہادتیں بہم پہنچائی ہیں۔ہم نے جن کو مارک کیا کہ وہ منافق ہیں ، جب شہادت آتی ہے ان کے متعلق آتی ہے۔پس دوست اس بارے میں میری مدد کریں۔تیسری بات یہ ہے کہ دوست روحانیت پر خاص زور دیں۔ہماری ساری ترقی روحانیت سے ہی وابستہ ہے۔نمازوں کی پابندی، ذکر الہی اور خشوع وخضوع کی طرف خاص توجہ کی جائے ، اپنے نفس پر قابو پانے کی کوشش کی جائے ، انابت الی اللہ پر بہت زور دیا جائے ، دین کی باتوں کا شغل رکھا جائے اس طرح منافقت خود بخود چلی جائے گی۔“ ( مطبوعہ رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء بار دوئم ) الانفال: ۱۷ سیرت ابن ہشام جلد ۲ صفحه ۲۶۷ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء تفسیر البیضاوی - تفسیر سورة النساء زیر آیت وَلَمْ تَسْتَطِيعُوا أَنْ تَعْدِلُوا بَيْنَ النِّسَاءِ میں اس کے الفاظ اس طرح بھی ہیں۔مَا لَا يُدْرَكُ كُلُّهُ لَا يُتْرَكُ جُلُّهُ" ۴ تذکرہ صفحه ۵۳۔ایڈیشن چہارم ه الحدید: ۱۵