خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 113 of 755

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 113

خطابات شوری جلد دوئم ۱۱۳ مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء بھی ہیں۔ہمیں صرف یہ نہیں دیکھنا ہوتا کہ کوئی چیز اچھی ہے بلکہ یہ بھی دیکھنا ہوتا ہے کہ کس حد تک اس پر عمل کیا اور کرایا جا سکتا ہے۔میں سمجھتا ہوں سوائے اس کے جو قرضہ والی تحریک ہے اور یہی ایسی ہے کہ اگر اس پر زور دیا جائے اور جماعت توجہ کرے تو فوری فائدہ ہوسکتا ہے باقی ساری کی ساری ایسی ہیں کہ ہم ان سے کسی حقیقی سہولت کی جلد امید نہیں کر سکتے۔جہاں تک میری رائے ہے اور بالکل ممکن ہے کہ وہ غلط ہو یہ ہے کہ درحقیقت وہ صحیح کوشش جو پیش آمدہ مشکلات کے مقابلہ کے لئے ضروری ہے ابھی تک نہیں کی گئی ، ورنہ اس قدر بار ہونے کی کوئی وجہ نہیں۔جماعت کے چندہ کی رقم پہلے سے زیادہ ہے، جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے زیادہ ہے، قربانی زیادہ کر رہی ہے مگر قرضہ کھڑا ہے بلکہ بڑھ رہا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے مرکزی دفاتر ایک طرف جاتے ہیں تو دوسری طرف کو بالکل بھول جاتے ہیں۔اگر سارے امور کو مدنظر رکھا جائے تو موجودہ چندہ پر بنیاد رکھنے سے ہی آئندہ کے بار سے ہم بیچ سکتے ہیں۔دو لاکھ سالانہ چندہ دینے والی جماعت کے لئے چالیس ہزار کی زیادتی یہ جانتے ہوئے کہ بعض لوگ چندہ نہیں دیتے ، کوئی اتنا بڑا بوجھ نہیں جو اُٹھایا نہ جا سکے۔یہ بار پانچ سال میں ایک سال کے چندہ کے برابر بنتا ہے۔اندازہ لگایا گیا ہے کہ کل سات ہزار افراد تحریک جدید میں حصہ لیتے ہیں۔ان میں سے ہر ایک قریباً اتنی رقم ادا کر دیتا ہے جتنی ایک ماہ کی آمد کی رقم اُس کے ذمہ ڈالی جائے۔سالانہ جلسہ کا چندہ ۱۵ فیصدی ڈالا جاتا ہے اور ۲۰ ہزار کے قریب آمد ہوتی ہے۔یہ ۶۴ فیصدی بنتا ہے۔اس دفعہ کا چندہ تحریک جدید ایک لاکھ ۱۷ ہزار ہے اور کل سات ہزار آدمی ہیں جو یہ رقم ادا کر رہے ہیں۔دو سال سے ادا کر رہے ہیں اور تیسرے سال کے لئے ابھی میں نے روک دیا ہے کہ اعلان کرنے پر حصہ لیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر مخلص کو مخاطب کیا جائے تو وہ سارا بوجھ اُٹھا لیتا ہے۔چندہ خاص جو جبری قسم کا ہے کہ مہینہ یا پندرہ دن کی تنخواہ دوا سے لمبا چلانا درست نہیں لیکن سب کمیٹی کی تجویز کے مطابق ہر سال چندہ خاص کرنا ضروری ہے کیونکہ آمد سے خرچ ہر سال بڑھ جاتا ہے۔اس طرح چندہ خاص ہر سال کا ہو جاتا ہے پھر کارکن بھی مست ہو جائیں گے کہ جو کمی رہے گی اُس کے لئے چندہ خاص ہو جائے گا۔