خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 627 of 671

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء) — Page 627

خطابات شوری جلد اوّل ۶۲۷ مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء نہیں رہنا چاہئے تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک مثال بیان فرمایا کرتے تھے جسے آج ہمارے زمینداروں نے پورا کر کے دکھا دیا ہے۔میں نے بھی خطبوں میں کئی بار یہ بیان کیا ہے کہ ایسی مثالیں اب نہیں ملتیں مگر آج زمیندار بھائیوں نے اسے ایک رنگ میں پورا کر دیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے ایک صحابی دوسرے صحابی کے پاس اپنا گھوڑا بیچنے کے لئے گیا اور جا کر مثلاً دوسو روپے قیمت مانگی۔گھوڑ ا خریدنے والے نے اُسے کہا تمہیں گھوڑے کی پہچان نہیں ہے یہ تو تین سو روپے کا گھوڑا ہے۔میں تین سو روپیہ اس کی قیمت دوں گا۔بیچنے والے نے کہا یہ میری چیز ہے اور میں اس کی حقیقت زیادہ جانتا ہوں، یہ دو سو سے زیادہ قیمت کا نہیں ہے لیکن خرید نے والا کہنے لگا کہ نہیں میں تین سو ہی دوں گا کسی نے بیچنے والے سے کہا جب یہ اپنی مرضی سے زیادہ قیمت دیتا ہے تو لے لو۔اُس نے کہا کیا میں اصل سے زیادہ قیمت لے کر بددیانت بنوں۔آج یہی نظارہ ہمارے زمیندار بھائیوں نے دکھایا ہے۔چندہ لینے والی انجمن کہتی ہے کہ ۲۰ الیں گے مگر دینے والے کہتے ہیں یہ ہماری ہتک ہے ہم تو کم از کم ۱۶ دیں گے۔میں سمجھتا ہوں آج جس قسم کا اسلام پر وقت آیا ہوا ہے اور جو مطالبہ قربانی کا مخلصین سے ہونے والا ہے اور جو تقریر میں نے پرسوں کی اُن باتوں سے ہم یہی اُمید کر سکتے ہیں اور کی جسے زمیندار بھائیوں نے پورا کر دیا ہے۔یہ درست ہے کہ جس کے دل میں اخلاص نہیں اُس کے لئے ۱/۱۲ کیا اور ۱۶ /ا کیا اور ۱/۲۰ کیا۔لیکن جہاں اخلاص کا سوال ہو وہاں یہ خیال کرنا کہ اگر چندہ کی شرح کم کر دیں گے تو زیادہ لوگ دیں گے یہ درست نہیں۔یہ ٹھیک ہے کہ آجکل زمینداروں پر سخت مشکل کا وقت ہے مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں ہے کہ اسلام پر ان سے بھی زیادہ مشکل کا وقت ہے۔زمیندار کے لئے بھی مشکل ہے کہ اگر وہ قرضہ ادا نہیں کرے گا تو جیل خانہ میں ڈال دیا جائے گا مگر حقیقت یہ ہے کہ زمینداروں کے لئے جیل خانہ میں جانا مشکل نہیں بلکہ اسی طرح ان کی مشکلات دور ہوسکتی ہیں۔ایک دفعہ میں نے تحریک کی تھی کہ اگر زمیندار قرض ادا نہ کرنے کی صورت میں قید ہونے کے لئے تیار ہو جائیں تو ان کا قرضہ دور ہو سکتا ہے مگر ابھی تک زمیندار قید ہونے سے اپنے دلوں میں ڈر