خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء) — Page 625
خطابات شوری جلد اوّل ۶۲۵ مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء متعلق کوئی شکایت لکھنے کا حق نہ ہو گا۔انہیں جو کچھ لکھنا ہو انچارج تحریک جدید کولکھیں وہ اگر مناسب سمجھے گا تو دخل دے گا۔“ الفضل کی توسیع اشاعت و الفضل دوستوں کی تحریک سے روزانہ کر دیا گیا ہے۔اب ضرورت ہے کہ ہر جگہ اس کے ایجنٹ ہوں۔میں نے بار ہا اس طرف توجہ دلائی ہے کہ ہماری جماعت کے لکھے پڑھے مگر بیکار لوگ ہر طرف توجہ کریں۔ہوشیار اور محنتی آدمی کافی آمدنی پیدا کر سکتا ہے۔اپنے سلسلہ کے اخبارات جن میں سے ایک روزانہ ہے اور دو ہفتہ وار کے علاوہ دوسرے اخبارات میں سے بھی وہ لئے جا سکتے ہیں جو ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہیں اور یہ کام قصبات اور شہروں میں چل سکتا ہے۔کم از کم دو اڑھائی سو شہر ایسے ہیں جہاں یہ کام کیا جا سکتا ہے۔اگر ان شہروں میں کام کرنے والوں کو ماہوار دس پانچ روپے ہی آمدنی ہو تو بریکار رہنے سے بہت اچھا ہے۔پھر ایجنٹوں کے ذریعہ اخبار جلد بھی پہنچ سکتا ہے جیسا کہ الفضل والوں نے اعلان کیا ہے۔ایجنٹوں کو صبح کی گاڑی سے اخبار بھیجا جائے گا اور اس طرح آج کا پرچہ آج ہی جہاں جہاں ایجنسی ہو گی پہنچ جائے گا۔اسی طرح الفضل والے یہ کوشش کر رہے ہیں کہ یہاں کے ڈاک خانہ کا تار کا وقت بڑھ جائے۔تو خبر رساں ایجنسیوں کی تاریں لینے کا انتظام کیا جائے۔اس کے بعد موٹر سائیکل یا سائیکلوں کے ذریعہ امرتسر ، لاہور اور دوسرے شہروں میں صبح ہی صبح اخبار پہنچا دیا جائے۔یہ کام اُس وقت تک شروع نہیں کیا جا سکتا جب تک کہ تاریں وقت پر نہ ملیں۔خبر رساں ایجنسیوں کی تاریں رات کو آتی ہیں مگر یہاں تار گھر رات کو بند ہوتا ہے۔کوشش کی جا رہی ہے کہ تاریں حاصل ہونے کا انتظام ہو جائے۔جب یہ صورت ہو گئی تو صبح ہی الفضل دو دو سو میل تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔اب بھی صبح کی گاڑی سے روانہ ہو جایا کرے گا مگر یہ سارے انتظامات اُسی وقت کئے جا سکتے ہیں جب کہ الفضل کے خریدار بڑھائے جائیں اور اس کی اشاعت کے لئے خاص کوشش کی جائے۔“ 66