خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء) — Page 554
خطابات شوری جلد اوّل ۵۵۴ مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء ނ سسٹم میں ہے۔یہ کیونکر ہو سکتا ہے کہ جب جماعت بڑھ رہی ہے تو آمدنی نہ بڑھے۔خواہ وہ ہماری جماعت کے متعلق حقیقی مردم شماری نہ ہو جو گورنمنٹ کرتی ہے مگر اُسی کو درست سمجھا جائے سو ۱۹۲۱ء کی مردم شماری کی رو سے پنجاب میں ہماری جماعت کی تعداد ۲۸ ہزار تھی اور ۱۹۳۱ء کی مردم شماری میں ۵۶ ہزار ہو گئی۔پھر ہماری جماعت میں ایسے لوگ داخل ہوئے جو تعلیم یافتہ اور نسبتاً آسودہ حال ہیں۔پھر ہماری جماعت کے لوگ بوجہ تعلیم کی زیادتی ملازمتوں میں بھی زیادہ حصہ لے رہے ہیں۔مقابلہ کے امتحانوں میں ہمارے لڑکے دوسروں۔زیادہ کامیاب ہو رہے ہیں مگر جو ۱۹۲۱ء میں آمدنی تھی وہ اُس نسبت سے بڑھی نہیں جس نسبت سے جماعت بڑھی ہے۔اس سے ظاہر ہے کہ آمدنی کے انتظام میں نقص ہے۔اس میں شبہ نہیں کہ ملازمین کی تنخواہوں میں کمی ہو گئی ، اسی طرح زمینداروں کی آمدنی کم ہوگئی مگر با وجود اس کے کہ اس حالت میں شہری جماعتوں نے قربانی زیادہ دکھائی آمدنی میں کمی ہی رہی اور ہماری انتظامی حالت میں جو زیادتی ہوئی ہے اس کی وجہ سے بھی آمدنی میں زیادتی نہیں ہوئی۔ہندوستان میں جماعت کے بڑھنے کے علاوہ بیس ہزار سے زیادہ افریقہ میں احمدی ہوئے۔جاوا ، سماٹرا میں ہزاروں کی جماعتیں بنیں۔اگر کوشش کی جاتی تو اُن سے کچھ نہ کچھ چندہ وصول ہو سکتا تھا۔پھر اس میں شک نہیں کہ ہماری جماعت کے متعلق گورنمنٹ کی مردم شماری غلط ہے۔یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ بعض جگہ بڑی بڑی جماعتیں ہیں مگر ان کی تعداد بہت تھوڑی لکھی گئی ہے لیکن اگر پنجاب کے متعلق اس رپورٹ کو درست بھی تسلیم کر لیں تو اس کے رو سے بھی پنجاب میں جماعت دُگنی ہو گئی ہے مگر اس نسبت سے آمدنی نہیں بڑھی اور آمدنی کا نہ بڑھنا بتاتا ہے کہ انتظام میں نقص ہے۔اقتصادی مشکلات بھی چند سال سے ہیں جو پہلے نہ تھیں مگر ان کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی کمی نمایاں ہے۔اگر کہا جائے کہ مرکزی کارکنوں کی تنخواہوں میں ترقی ہو گئی ہے، اس لئے خرچ آمد سے بڑھ گیا ہے تو یہ بھی صحیح نہیں۔یہاں کے کارکن ہماری جماعت کے سرکاری ملازموں کے مقابلہ میں ایک فیصدی ہوں گے۔اگر اس ایک کی ترقی ہوئی تو اُن سو کی بھی تو ترقی ہوتی رہی اور ہو رہی ہے۔پھر ان کی ترقی کا اثر ہماری آمد پر کیوں نہیں پڑتا۔اگر یہاں سالانہ ترقی ہوتی ہے تو اُن کی بھی سالانہ ترقی ہوتی ہے۔اگر یہاں کسی کا گریڈ بڑھتا ہے تو اُن کے گریڈ بھی بڑھتے