خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 381 of 671

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء) — Page 381

خطابات شوری جلد اوّل ۳۸۱ مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء معمولی شخص نہیں کر سکتا اور جو شخص یہاں جماعت کے مہمان کی حیثیت سے آتا ہے اسے ریسیو کرنے والا ناظر ہی ہونا چاہئے۔اگر اس کے متعلق اخراجات کا سوال ہوتا تو بھی میں یہ برداشت نہ کرتا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جس کام کو اپنے ہاتھ میں رکھا اُسے دوسرے کاموں کے مقابلہ میں گرا دیتا۔لیکن جب اس کے لئے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کرنا پڑتا تو میری غیرت برداشت نہیں کر سکتی کہ اس صیغہ کو نظارت کے درجہ پر نہ رکھوں۔میں تو اپنی زندگی میں اس کام کے انچارج کا نام ناظر ہی رکھوں گا، پیچھے معلوم نہیں کیا ہو۔ہم جب بھی اس صیغہ کا انچارج مقرر کریں گے آنریری مقرر کریں گے۔سوائے اس کے کہ کام اس قدر بڑھ جائے کہ کوئی مستقل آدمی اس کے لئے رکھنا پڑے جو سارا وقت اسی کام میں صرف کرے۔دوسری نظارت جس پر اعتراض کیا گیا ہے، وہ مقبرہ بہشتی کی نظارت ہے اور اس کا ناظر بھی تنخواہ دار نہیں ہے بلکہ آنریری ہے۔اس صیغہ کا ناظر مقرر کرنے کی بھی یہ وجہ ہے کہ یہ صیغہ خدا تعالیٰ کے الہام کے ماتحت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مقرر کیا اور اس کے لئے جو کمیٹی بنائی اسے ایسے اختیارات دیئے کہ آج تک ان کو پیش کر کے غیر مبائعین ہمارا پیچھا نہیں چھوڑتے۔پس اس صیغہ کے لئے جسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے الہام الہی سے بنایا ، میں نے آنریری ناظر رکھ دیا ہے۔اس صیغہ کے وقار کے لئے کیونکہ یہ اہم صیغہ ہے اور خدا تعالیٰ کے الہام سے مقرر کیا گیا ہے۔اس پر کوئی خرچ بھی نہیں ہو رہا، اسے بھی میں بدلنے کے لئے تیار نہیں ہوں۔خصوصاً اس لئے بھی کہ ناظر مقبرہ بہشتی کو بڑے بڑے لوگوں سے کام پڑیگا۔کل کو وزراء اور بادشاہ بھی آئیں گے اور وصیتیں کریں گے۔کیا اُن سے ملنے کے لئے خلیفہ کا قائم مقام نہیں ہونا چاہئے؟ گورنمنٹ برطانیہ میں ڈچی آف لنکا شائر (DUCHY OF LANCASHIRE) کا عہدہ ہے جس کا کوئی کام نہیں ہوتا اور وہ مفت تنخواہ لیتا ہے۔اُسے صرف اس لئے مقرر کیا جاتا ہے کہ بادشاہ نے اس عہدہ کو تجویز کیا تھا۔تو بڑے بڑے لوگوں نے وصایا کرنی ہیں اُن سے ملنے کے لئے ہمارا قائم مقام ہی ہونا چاہئے اور میرا تو خیال ہے کہ اِس صیغہ کا ناظر اہمیت کے لحاظ سے دوسری نظارتوں کے ناظروں سے زیادہ اہم ہو جائے گا۔اب تو یہ ناظر آنریری ہے اور اگر آنریری