خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 148 of 671

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء) — Page 148

خطابات شوریٰ جلد اوّل ۱۴۸ مشاورت ۱۹۲۵ء رقم پر کیوں خریدے گئے۔کیا تمہارا یہ منشاء ہے کہ جس نے انہیں محنت سے جمع کیا، چھپوایا ، اس پر اپنا سرمایہ لگایا، اُسی کے پاس وہ بند پڑے رہتے؟ احمدیوں نے تو اس سے نہ خریدے، نظارت نے خرید لئے جس سے وہ مجرم ہو گئی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قلم سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام خدا تعالیٰ کی طرف سے آئے تھے اور نکلے ہوئے ایک ایک لفظ کی قدر و قیمت محمد صل اللہ علیہ وسلم کا بروز ہو کر آئے تھے اس لئے آپ کے قلم سے نکلا ہوا ایک ایک لفظ دنیا کی ساری کتابوں اور تحریروں سے بیش قیمت ہے اور اگر کبھی یہ سوال پیدا ہو کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریر کی ہوئی ایک سطر محفوظ رکھی جائے یا سلسلہ کے سارے مصنفین کی کتابیں؟ تو میں کہوں گا آپ کی ایک سطر کے مقابلہ میں یہ ساری کتابیں مٹی کا تیل ڈال کر جلا دینا گوارا کروں گا مگر اس سطر کو محفوظ رکھنے کے لئے اپنی انتہائی کوشش صرف کر دوں گا۔ہماری کتابیں کیا ہیں؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو کچھ تحریر فرمایا ہے اس کی تشریحیں ہیں اور تشریحیں کرنے والے اور بھی پیدا ہو سکتے ہیں مگر پھر نبی نہیں آسکتا اور اس قوم میں سے ہر گز نہیں آ سکتا جس نے پہلے نبی کی یہ قدر کی ہو۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھیوں نے اُن کی بے قدری کی تھی نتیجہ کیا ہوا ؟ یہ کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا اب شریعت والا نبی تم میں سے نہ ہوگا۔پس تم بھی ان لوگوں کی طرح نہ بنوتا خدا تعالیٰ کے فضل سے محروم نہ کئے جاؤ۔ناظر تعلیم و تربیت کا سفر شملہ ایک اور سوال یہ کیا گیا ہے کہ ناظر تعلیم وتربیت نے شملہ کا سفر سلسلہ کے اخراجات پر کیوں کیا؟ کل اس کا یہ جواب دیا گیا تھا کہ ناظر تعلیم و تربیت نے شملہ کا سفر نہیں کیا۔یہ درست جواب تھا۔بعض نے کہا ٹلاواں جواب تھا۔یہ بھی درست تھا۔ناظر تعلیم و تربیت کی علاوہ اپنے اس عہدہ کے ایک اور بھی حیثیت ہے اور وہ ولی اللہ شاہ کی حیثیت ہے۔اُنہوں نے ولی اللہ شاہ کی حیثیت سے اپنے خرچ پر شملہ کا سفر کیا تھا اور اپنے بھائی کی ملازمت کے متعلق کیا تھا۔کیا سوال کرنے والے کا یہ مطلب ہے کہ جو شخص سلسلہ کا کوئی کام کرے اُسے اپنے بھائی کی کسی