خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء) — Page 129
خطابات شوری جلد اوّل ۱۲۹ مشاورت ۱۹۲۵ء مخالفین کے متعلق جو الفاظ استعمال کئے ہیں اُن کا جواب ہم نہ دے سکیں گے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عزت کی حفاظت کے لئے ضروری ہے کہ ایسا لٹریچر جمع کیا جائے۔پھر سیکرٹری صاحب صدر انجمن احمدیہ کی رپورٹ بھی عمدہ تھی۔بیت المال اور امور عامہ کی رپورٹ بُری نہ تھی لیکن میں اسے اچھی بھی نہیں کہہ سکتا اور خاص کر بیت المال کی رپورٹ میں بہت ابہام تھا۔ناظروں کا فرض میرے نزدیک یہ نہایت ضروری ہے کہ ناظروں کو اس بات کی مشق ہو کہ اپنے خیالات عمدگی اور خوبصورتی کے ساتھ ادا کرسکیں اور اپنے کام کی اہمیت لوگوں پر ثابت کر سکیں۔میں نے بار ہا بتایا ہے کہ کام کرنے والے کا یہی فرض نہیں کہ خود کام کر سکے بلکہ یہ بھی ہے کہ لوگوں کی توجہ اور امداد اپنے کام کے لئے حاصل کر سکے۔اس کے لئے ناظروں کے فرائض میں سے ایک یہ بھی فرض ہے کہ عمدگی کے ساتھ تقریر کرنے اور مشکل امور کو سہل الفاظ میں لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کریں۔ناظر اعلیٰ کا فرض یہ بات میں جہاں دوسروں سے کہتا ہوں وہاں ناظر صاحب اعلیٰ سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ وہ بھی اس طرف توجہ کریں۔ان کی رپورٹ بہت مختصر تھی۔وہ کہہ سکتے ہیں کہ جن صیغوں نے مجھے رپورٹ دی اُنہوں نے مختصر امور لکھے۔مگر ان اُمور کو پیش کرنے کا طریق بھی مقبول نہ تھا۔ان کا کام تھا کہ ان امور پر اپنی طرف سے ریمارک کرتے اور جن باتوں میں اصلاح کی ضرورت سمجھتے اُن میں اصلاح کی طرف توجہ دلاتے اور ساتھ ہی اصلاح کے طریق بھی بتلاتے۔مگر انہوں نے یہ نہیں کیا۔اُمید ہے وہ آئندہ ایسا ہی کریں گے اور جہاں مختلف صیغوں کو ان کے کام کے متعلق ضروری ہدایات دیں گے وہاں ان کے کام پر ریمارکس بھی کریں گے۔کل جو مختلف صیغوں کے متعلق سوال کئے گئے تھے اُن کے بارے میں اب میں کچھ کہنا چاہتا ہوں۔میرے نزدیک سوال کرنے والے اصلی حد سے باہر نکل گئے ہیں۔میں نے اسی قسم کی غلطیوں سے آگاہ کرنے کے لئے اس مجلس کا نام مجلس مشاورت رکھا تھا تا کہ اس کے نام سے اس کے متعلق فرائض سے آگا ہی ہو سکے مگر افسوس کہ بعض لوگ اس کے نام کو بھی بُھول گئے۔ہمیں اس نام کو اچھی طرح یاد رکھنا چاہئے کہ یہ مجلس مشاورت ہے۔اس لحاظ