خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء) — Page xiv
(x) خاکسار دلی شکر یہ ادا کرتا ہے کہ اس تمام عرصہ میں جہاں کبھی ضرورت محسوس ہوئی انہوں نے کمال بشاشت سے متعلقہ عبارتوں کو پڑھ کر نہ صرف گراں قدر اور قیمتی مشوروں سے نوازا بلکہ بعض بنیادی امور کے سلسلے میں بھی ہماری راہنمائی فرمائی۔فَجَزَاهُ اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ - بہت سے مربیان سلسلہ نے بھی ان جلدوں کی تیاری میں نہایت محنت اور اخلاص سے خدمات سر انجام دی ہیں ان میں خصوصیت سے مکرم عبدالرشید اٹھوال صاحب ، مکرم حبیب اللہ باجوہ صاحب، مکرم فضل احمد شاہد صاحب ، مکرم عبدالشکور باجوہ صاحب ، مکرم عدیل احمد گوندل صاحب اور مکرم ظہور احمد مقبول صاحب قابل ذکر ہیں۔ان سب نے اس مسودہ کی تیاری کے ابتدائی مراحل سے لے کر مسودہ کی نظر ثانی ، پروف ریڈنگ اور حوالہ جات کی تلاش اور ان جلدوں کی تدوین و اشاعت میں معاونت فرمائی ہے۔فَجَزَاهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ - مکرم بشارت احمد صابر صاحب کارکن دفتر فضل عمر فاؤنڈیشن بھی شکریہ کے مستحق ہیں جن کی مخلصانہ کوششوں سے اس جلد کی تعمیل ممکن ہوئی۔خاکساران سب احباب کا ممنونِ احسان اور شکر گزار ہے نیز دعا گو ہے کہ مولا کریم ان سب دوستوں کے علم و معرفت میں ترقی عطا فرمائے اور اپنے فضل و کرم سے وافر حصہ عطا فرمائے اور ہم سب کو ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں احسن رنگ میں ادا کرنے اور حضرت مصلح موعود کے علمی فیضان اور آپ نے اپنی خدا دا د فکری استعدادوں سے جماعت کی جو ولولہ انگیز قیادت اور راہنمائی فرمائی ہے، ان تمام ارشادات و ہدایات کو احباب جماعت تک پہنچانے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین