خطابات — Page 17
17 1 ہجرت کرنا پڑی لیکن یہ ہجرت جماعت کی ترقی کی نئی منازل دکھانے والی بنی۔ایک بار پھر غَرَسْتُ لَكَ بِيَدِی کا وعدہ ہم نے پورا ہوتے دیکھا تبلیغ کی وہ راہیں کھلیں جو ابھی بہت دُور نظر آتی تھیں۔خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کئے گئے وعد ہ کو کہ میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا " خلافت رابعہ کے دور میں MTA کے ذریعہ سے یوں پورا ہوتا دکھایا کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔اگر ہم اپنے وسائل کو دیکھیں اور پھر اس چینل کے اجراء کو دیکھیں تو ایمان والوں کے منہ سے بے اختیار اللہ تعالیٰ کی تسبیح وتحمید کے الفاظ نکلتے ہیں۔اسی چینل نے آج مشرق سے لے کر مغرب تک اور شمال سے لے کر جنوب تک ہر مخالف احمدیت کا منہ بند کر دیا ہے۔پس وہی لوگ جو خلیفہ وقت کو عضو معطل کرنے کے خواب دیکھ رہے تھے، ان کے گھروں کے اندر MTA نے اس مرد مجاہد کی آواز پہنچا دی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے علم کلام اور خدا تعالیٰ کی آخری شرعی کتاب قرآن کریم کا آسمانی مائدہ آج ہر گھر میں اللہ تعالیٰ کی تائید سے پہنچ گیا۔پھر كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَان " کے قانون کے مطابق حضرت خلیفة المسح الرابع رحمہ اللہ کی وفات کے بعد ایک دنیا نے دیکھا اور MTA کے کیمروں کی آنکھ نے سیٹلائٹ کے ذریعہ ایک نظارہ ہر گھر میں پہنچایا۔وہ نظارہ جو اپنوں اور غیروں کے لئے عجیب نظارہ تھا۔اپنے اس بات پر خوش کہ خدا تعالیٰ نے خوف کو امن سے بدلا اور غیر البدر جلد 3 نمبر 16 - 17۔مؤرخہ 24 اپریل و یکم مئی 1904 ء صفحہ 8 و غیر معمولی پر چہ احکم جلد 8 نمبر 13 مؤرخہ 28 اپریل 1904 ءحاشیہ۔نیز کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ 28 بحوالہ تذکرہ صفحہ 428 ایڈیشن چہارم مطبوعہ 2004ء اخبار الحکم جلد 2 نمبر 6,5 مؤرخہ 27 مارچ و 12 اپریل 1898 ، صفحہ 13۔اور اخبار الحکم جلد 2 نمبر 25،24 مورخہ 20، 27 اگست 1898 ، صفحہ 14 بحوالہ تذکرہ صفحہ 260 ایڈیشن چہارم مطبوعہ 2004ء سورة الرحمن - آیت 27