خطابات — Page 72
72 اور اللہ تعالیٰ کے حضور جھکتے ہوئے اُس سے اس مضبوط کڑے سے چھٹے رہنے کیلئے دعائیں مانگتے رہیں گے تو ایسے لوگ یا درکھیں کہ اللہ تعالیٰ بہت دعائیں سننے والا ہے۔وہ ہمارے دلوں کا حال بھی جانتا ہے۔وہ نیک نیتی سے کی گئی دعاؤں اور کوششوں کو ضائع نہیں کرے گا اور ہمارے دل بھی ایمان سے لبریز رہیں گے اور ہم اللہ تعالیٰ کے انعام سے فیضیاب بھی ہوتے رہیں گے۔ہم میں سے ہر ایک کا ایمان بھی مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا جائے گا اور معمولی کمزوریوں کے باوجود اللہ تعالیٰ ہمارے نیک نیت ہونے کی وجہ سے ہم میں بھی اور ہماری نسلوں میں بھی ایسا ایمان پیدا کرتا چلا جائے گا جس سے ہماری نسلیں بھی اور ہم بھی لہلہاتی فصلوں کے وارث بنتے چلے جائیں گے۔پس آج خلافت کے سو سال پورے ہونے پر ہم جو نظارے دیکھ رہے ہیں، ایمانوں کو تازہ کر رہے ہیں، جماعت کی وحدت اور ترقی کی ہری بھری فصلیں ہمیں نظر آ رہی ہیں۔غیروں کو بھی عجیب سا لگ رہا ہے اور بعض حاسدوں کو حسد میں بڑھا بھی رہا ہے، جیسا کہ پاکستان کے حالات ہیں۔یہ بھی اس زمانہ میں آنحضرت ﷺ کی پیشگوئی کے مطابق حضرت مسیح موعوعلیہ الصلوۃ والسلام کو ماننے اور خلافت سے چمٹے رہنے کی وجہ سے ہے۔وو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : پہلے نبیوں کے معجزات ان کے مرنے کے ساتھ ہی مر گئے مگر ہمارے نبی ﷺ کے معجزات اب تک ظہور میں آرہے ہیں اور قیامت تک ظاہر ہوتے رہیں گے۔جو کچھ میری تائید میں ظاہر ہوتا ہے دراصل وہ سب آنحضرت ﷺ کے معجزات ہیں“ لے تتمہ حقیقۃ الوحی صفحہ 35 - روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 468-469