خطابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 26 of 110

خطابات — Page 26

26 دوسرے اَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِتْ پر عمل کرے۔خدا تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں کی تحدیث کرنی چاہئے۔اس سے خدا تعالیٰ کی محبت بڑھتی ہے اور اُس کی اطاعت اور فرمانبرداری کے لئے ایک جوش پیدا ہوتا ہے۔تحدیث کے یہی معنی نہیں ہیں کہ انسان صرف زبان سے ذکر کرتار ہے بلکہ جسم پر بھی اس کا اثر ہونا چاہئے“۔پس اللہ تعالیٰ نے اپنے جس انعام سے ہمیں بہرہ ور فرمایا ہے اور بغیر کسی روک کے اسے جاری رکھا ہوا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھنے کا وعدہ ہے، اللہ تعالیٰ کے شکر گزار بندے بنتے ہوئے اس نعمت کا اظہار کریں تا کہ اس نعمت کی برکات میں کبھی کمی نہ آئے بلکہ ہر نیا دن ایک نئی شان دکھانے والا ہو۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا عاجزی اور انکسار شرط ہے۔ہر احمدی کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ اس اہم شرط کو ہمیشہ پیش نظر رکھے۔جتنا ہم اللہ تعالیٰ کے حضور جھکتے جائیں گے، جتنا ہم عاجزی کا اظہار نہ صرف ظاہری طور پر بلکہ دل کی گہرائیوں سے تقویٰ پر چلتے ہوئے کریں گے اللہ تعالیٰ کے انعام سے حصہ لیتے چلے جائیں گے۔یہ دن جو آج ہم خلافت احمدیہ کے سوسال پورے ہونے پر خاص اہتمام سے منا رہے ہیں یا ہر سال عمومی طور پر مناتے ہیں یہ ہمیں اس بات کی یاد دلانے والا ہونا چاہئے کہ تقویٰ پر چلتے ہوئے ، عاجزانہ راہوں کو اختیار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے احکامات اور تمام اوامر و نواہی پر پوری طرح کاربند رہنے کی کوشش کریں گے۔آج صرف تفلمیں پڑھنے یا غبارے اڑانے یا متفرق پروگرام بنانے یا اس خوشی میں اچھے سورۃ الضحی۔آیت 12 الحکم نمبر 13 جلد 7 مؤرخہ 10 اپریل 1903 ، صفحہ 1 - کالم 3 و تفسیر حضرت مسیح موعود ان۔جلد چہارم صفحہ 649 زمر سورة النحل آیت 12