خطابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 97 of 110

خطابات — Page 97

97 نہیں آئے گی۔جیسا کہ آپ فرماتے ہیں کہ: ” خدا فرماتا ہے کہ میں اس جماعت کو جو تیرے پیرو ہیں قیامت تک دوسروں پر غلبہ دوں گا۔سوضرور ہے کہ تم پر میری جدائی کا دن آوے تا بعد اس کے وہ دن آوے جو دائمی وعدہ کا دن ہے۔وہ ہمارا خدا وعدوں کا سچا اور وفادار اور صادق خدا ہے وہ سب کچھ تمہیں دکھلائے گا جس کا اس نے وعدہ فرمایا ہے۔اگر چہ یہ دن دنیا کے آخری دن ہیں اور بہت بلائیں ہیں جن کے نزول کا وقت ہے پر ضرور ہے کہ یہ دنیا قائم رہے جب تک وہ تمام باتیں پوری نہ ہو جائیں جن کی خدا نے خبر دی۔میں خدا کی طرف سے ایک قدرت کے رنگ میں ظاہر ہوا اور میں خدا کی ایک مجسم قدرت ہوں اور میرے بعد بعض اور وجود ہونگے جو دوسری قدرت کا مظہر ہونگے۔سوتم خدا کی قدرت ثانی کے انتظار میں اکٹھے ہو کر دعا کرتے رہو۔اور چاہئے کہ ہر ایک صالحین کی جماعت ہر ایک ملک میں اکٹھے ہو کر دعا میں لگے رہیں تا دوسری قدرت آسمان سے نازل ہو اور تمہیں دکھا دے کہ تمہارا خدا ایسا قادر خدا ہے۔پس جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا۔گو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا وجود ہی حقیقت میں بروزی طور پر آنحضرت ﷺ کا وجود ہے کیونکہ اس طرح وآخرين منهم لَمّا يلحقوا بھم کی پیشگوئی پوری ہوتی ہے۔لیکن آنحضرت ﷺ کا ارشاد کہ مسیح موعود کے بعد خلافت علی منہاج النبوۃ قائم ہوگی۔یعنی وہ خلافت جو نبوت کے کام کو آگے بڑھائے گی اور اس کے طریق پر چلنے والی ہوگی ، قائم ہوگی اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ فرمانا کہ وہ قدرت رسالہ الوصیت صفحہ 6، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 305-306 سورۃ الجمعۃ۔آیت 4