خطابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 90 of 110

خطابات — Page 90

90 ریل اور تار اور اگن بوٹ اور مطابع اور احسن انتظام ڈاک اور باہمی زبانوں کا علم اور خاص کر ملک ہند میں اردو نے جو ہندوؤں اور مسلمانوں میں ایک زبان مشترک ہوگئی صلى الله تھی آنحضرت ﷺ کی خدمت میں بزبان حال درخواست کی کہ یا رسول اللہ علی ہم تمام خدام حاضر ہیں اور فرض اشاعت پورا کرنے کے لئے بدل و جان سرگرم ہیں۔آپ تشریف لائیے اور اس اپنے فرض کو پورا کیجئے کیونکہ آپ کا دعوی ہے کہ میں تمام کافہ ناس کے لئے آیا ہوں اور اب یہ وہ وقت ہے کہ آپ اُن تمام قوموں کو جوز مین پر رہتی ہیں قرآنی تبلیغ کر سکتے ہیں اور اشاعت کو کمال تک پہنچا سکتے ہیں اور اتمام حجت کے لئے تمام لوگوں میں دلائل حقانیت قرآن پھیلا سکتے ہیں۔تب آنحضرت ﷺ کی روحانیت نے جواب دیا کہ دیکھو میں بروز کے طور پر آتا ہوں۔مگر میں ملک ہند میں آؤں گا کیونکہ جوش مذاہب و اجتماع جميع ادیان اور مقابلہ جمیع ملل ونحل اور امن اور ،، آزادی اسی جگہ ہے۔پس ہم وہ خوش قسمت ہیں جو آنحضرت ﷺ کے بروز کی اس جماعت میں شامل ہیں جو آنحضرت ﷺ کی تعلیم کو نہ صرف اپنے اوپر لاگو کرنے کا دعوی کرتے ہیں بلکہ دنیا میں اس تعلیم کے پھیلانے والے ہیں جو آنحضرت نے لے کر آئے تھے۔ہم خوش قسمت ہیں کہ آج اللہ تعالیٰ نے ہمیں وہ ذرائع مہیا فرما دیئے ہیں۔جن کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں بھی وجود نہیں تھا گو جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا پر نٹنگ پریس ایجاد ہو چکی تھی۔دوسرے ذرائع تحفہ گولڑویہ صفحہ 99 تا 101۔روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 260 تا263