خطابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 13 of 110

خطابات — Page 13

13 خدا کی قدرت ثانی کے انتظار میں اکٹھے ہو کر دعا کرتے رہو لے پس جیسا کہ آپ نے فرمایا تھا وہ وقت بھی آ گیا جب آپ علیہ السلام، اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہو گئے اور ہر احمدی کا دل خوف و غم سے بھر گیا۔لیکن مومنین کی دعاؤں سے قرون اولیٰ کی یاد تازہ کرتے ہوئے زمین و آسمان نے پھر ایک بار وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا کا نظارہ دیکھا۔وہ عظیم انقلاب جو آپ نے اپنی بعثت کے ساتھ پیدا کیا تھا اسے اللہ تعالیٰ نے خلافت کے عظیم نظام کے ذریعہ جاری رکھا۔آپ وو کی وفات پر اخبار وکیل میں مولا نا ابوالکلام آزاد نے یوں رقم فرمایا:۔" مشخص بہت بڑا شخص جس کا قلم سحر تھا اور زبان جادو۔وہ شخص جو دماغی عجائبات کا مجسمہ تھا۔جس کی نظر فتنہ اور آواز حشر تھی۔جس کی انگلیوں سے انقلاب کے تارا الجھے ہوئے تھے اور جس کی دو مٹھیاں بجلی کی دو بیٹریاں تھیں۔وہ شخص جو نہ ہی دنیا کے لئے تمیں برس تک زلزلہ اور طوفان رہا۔جو شور قیامت ہو کے خفتگان خواب ہستی کو بیدار کرتا رہا۔مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی رحلت اس قابل نہیں کہ اس سے سبق حاصل نہ کیا جاوے اور مثانے کے لئے اسے امتداد زمانہ کے حوالے کر کے صبر کر لیا جائے۔ایسے لوگ جن سے مذہبی یا عقلی دنیا میں انقلاب پیدا ہو ہمیشہ دنیا میں نہیں آتے۔یہ نازش فرزندان تاریخ بہت کم منظر عالم پر آتے ہیں اور جب آتے ہیں دنیا میں انقلاب پیدا کر کے دکھا جاتے ہیں۔کے رسالہ الوصیت صفحہ 5-6۔روحانی خزائن جلد 20۔صفحہ 305-306 سورۃ النور۔آیت 56 اخبار وکیل امرتسر۔بحوالہ بدر 18 جون 1908 ، صفحہ 2-3 اخبار ملت۔لاہور۔7 جنوری 1911ء صفحہ 13 تا 15 بحوالہ اخبار الحکم جلد 15 نمبر 1۔بحوالہ تاریخ احمدیت جلد دوم - صفحہ 560 مطبوعہ 2007ء- نظارت نشر واشاعت قادیان بھارت