خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 64 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 64

خطابات طاہر جلد دوم 64 افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء ایک مضبوط فنڈ انشاء اللہ قائم ہوگا جس سے ہم باقی ترجمے بھی تیزی سے کروائیں گے۔جاپانی چینی پینش، پرتگالی اور پولش زبان میں اب ترجموں کا پروگرام ہے، یہ شروع ہو چکے ہیں۔جن میں نظر ثانی ہو رہی ہے ان میں اٹالین کے علاوہ ہندی کا بھی خدا کے فضل سے ترجمہ تیار ہے نظر ثانی ہورہی ہے تفسیر کبیر جز اول کا عربی نصف ، نصف تو نہیں کہنا چاہئے نصف سے زیادہ ہے، یہ ڈائجسٹ ہے یعنی من و عن حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کے الفاظ میں وہی عبارتیں اٹھائی گئی ہیں، صرف جہاں تقریر کے نقطہ نگاہ سے لمبے بیان ہیں ان کو اور جہاں تکرار پائی جاتی ہے وہ چھوڑا گیا ہے تو نفس مضمون میں سے کوئی قربانی نہیں ہوگی۔یہ بھی اس وقت ایک عرب جماعت کے سپرد ہے وہ جلدی سے نظر ثانی کریں تو وہ شائع ہو جائے گا اور اس کا خرچ بھی ایک عرب احمدی دوست نے ہی طہ اقتزک صاحب نے پہلے سے ادا کر رکھا ہے اور وہ کہتے ہیں یہ ساری تفسیر میں جتنی بھی چھپیں گی سارا خرچ مجھے موقع دیں کہ میں اپنی طرف سے برداشت کروں۔دنیا میں جو ہمارا مشہور ترجمہ جس کی بہت تعریف ہے، حضرت مولوی شیر علی صاحب والا ترجمہ کہلاتا ہے اس کی نظر ثانی پر بھی ہم نے بڑا وقت خرچ کیا ہے اس عرصے میں اور پہلے تو روزانہ ہوتا تھا پھر دوسری مصروفیات کی وجہ سے ہفتے میں تین دن کرنا پڑا لیکن بڑا وقت دے کر میرے ساتھی خدا تعالی خود پیدا فرما تارہا۔ایک ملک سیف الرحمن صاحب یہاں رہے وہ بھی شامل ہوئے، پروفیسر خلیل صاحب نے امریکہ سے آ کر کچھ عرصہ اس میں خدمت کی ، چوہدری انور احمد صاحب کا اہلوں، آفتاب خان صاحب یہ مستقل مسلسل ساتھ رہے ہیں اور مبلغین میں سے ہادی علی اور مبارک احمد ساقی کو تو فیق ملی ہے۔ہم نے یہ دیکھا کہ واقعہ بعض جگہ ضرورت تھی اور بعض جگہ ٹیکسٹ کا بہت زیادہ چونکہ خیال رکھا گیا تھا، انگریزی درست ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن قرآن کا مفہوم پوری طرح سمجھ نہیں سکتا اور چونکہ اس طرح کے وہ محاورے انگریزی میں نہیں ہیں اس لئے وہ نہیں سمجھ سکتا تھا بعض جگہ کچھ اور دقتیں تھیں۔تو بہت تھوڑی ہیں وہ جگہیں لیکن چونکہ سارا قرآن کریم پڑھ کر اس پر محنت کرنی تھی اس لئے وقت اتنا ہی لگا ہے لیکن خدا کے فضل سے وہ تھوڑی جگہیں ہیں، پھر ان کو بھی دوبارہ چیک کروایا گیا ہے، دوسرے علماء کو بھی دکھایا گیا ہے، اچھے انگریزی کے علماء کو بھی دکھایا جا رہا ہے۔انشاء اللہ پوری احتیاط کے بعد جب قدم اٹھایا جائے گا تو امید ہے کہ نقش ثانی نقش اول سے