خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 489 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 489

خطابات طاہر جلد دوم 489 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2000ء إِنِّي أَنَا اللَّهُ فَاخْتَرْنِى قُلْ رَّبِّ إِنِّي اخْتَرْتُكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ۔ترجمہ :۔میں اُس کو ذلیل کرونگا جو تیری ذلت چاہتا ہے اور میں اُس کو مدد دونگا جو تیری مدد کرتا ہے اور خدا ایسا نہیں جو تجھے چھوڑ دے جب تک وہ پاک اور پلید میں فرق نہ کر لے۔خدا ہر ایک عیب سے پاک ہے اور تو اس کا وقار ہے۔پس وہ تجھے کیونکر چھوڑ دے۔میں ہی خدا ہوں۔تو سراسر میرے لئے ہو جا۔تو کہہ اے میرے رب ! میں نے تجھے ہر چیز پر اختیار کیا۔( تذکرہ صفحہ: ۳۱۹) پھر یہ الہام ہے ”ہم نے احمد کو ( یعنی اس عاجز کو ) اُس کی قوم کی طرف بھیجا۔پس قوم اُس سے رُوگردان ہوگئی اور انہوں نے کہا کہ یہ تو کذاب ہے، دنیا کے لالچ میں پڑا ہوا ہے۔( یعنی ایسے ایسے حیلوں سے دُنیا کمانا چاہتا ہے ) اور اُنہوں نے عدالتوں میں اُس کے خلاف گواہیاں دیں تا اُس کو گرفتار کرا دیں اور وہ ایک تند سیلاب کی طرح جو اوپر سے نیچے کی طرف آتا ہے اُس پر اپنے حملوں کے ساتھ گر رہے ہیں مگر وہ کہتا ہے کہ میرا پیارا مجھ سے بہت قریب ہے۔وہ قریب تو ہے مگر مخالفوں کی آنکھوں سے پوشیدہ ہے۔(تذکرہ صفحہ: ۳۰۷) یہ مخالفوں کی آنکھ سے پوشیدہ کا ذکر پہلے بھی گزر چکا ہے۔اصل میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک اور شعر میں اس کی تشریح ہے۔عد وجب بڑھ گیا شور وفغاں میں نہاں ہم ہو گئے یا رنہاں میں (درین صفحہ :۵۰) ہم تو یارنہاں میں پوری طرح ڈوب گئے اور خدا کی امان میں آگئے۔یہ مراد ہے اس سے۔لوگ تجھے اپنی شرارتوں سے ڈرائیں گے پر خدا تجھے دشمنوں کی شرارت سے آپ بچائے گا گولوگ نہ بچاویں اور تیرا خدا قادر ہے۔وہ عرش پر سے تیری تعریف کرتا ہے۔یعنی جو لوگ گالیاں نکالتے ہیں ان کے مقابل پر خدا عرش پر تیری تعریف کرتا ہے۔ہم تیری تعریف کرتے ہیں اور تیرے پر درود بھیجتے ہیں اور