خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 267
خطابات طاہر جلد دوم 267 افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۲ء تو حید کو پکڑو اور مضبوطی سے تو حید کے دامن سے وابستہ ہو جاؤ اس کے سوا کوئی نجات کی راہ نہیں۔(افتتاحی خطاب جلسه سالا نه فرموده ۳۱ / جولائی ۱۹۹۲ء بمقام اسلام آباد لفورڈ برطانیہ ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔تَبْرَكَ الَّذِي نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلَى عَبْدِهِ لِيَكُونَ لِلْعَلَمِينَ نَذِيرَ ا ل الَّذِى لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَلَمْ يَتَّخِذُ وَلَدًا وَلَمْ يَكُن لَّهُ شَرِيكَ فِي الْمُلْكِ وَخَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا وَاتَّخَذُوا مِنْ دُونِةٍ أَلِهَةً لَّا يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ وَلَا يَمْلِكُونَ لِاَنْفُسِهِمْ ضَرًّا وَلَا نَفْعًا وَلَا يَمْلِكُونَ مَوْتَا وَلَا حَيَوةً وَلَا نُشُورًا (الفرقان: ۴۲) پھر فرمایا:۔احمدیت دوسری صدی کے آغاز سے جس نئے انقلابی دور میں داخل ہو چکی ہے اس کی مختلف علامتیں مختلف رنگ میں ظاہر ہورہی ہیں اور احمدیت نے کل عالم میں امن کے قیام کے لئے جو کردار ادا کرنا ہے اس سے پیدا ہونے والی ذمہ داریوں سے متعلق میں آج آپ سے کچھ گزارشات کروں گا۔وہ علامات جو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو ظاہر کرتی ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ خدا تعالیٰ نے پہلے مواصلاتی ذرائع سے میرا رابطہ انگلستان سے باہر دوسری جماعتوں سے بھی کر واد یا اور جاپان