خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 266 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 266

خطابات طاہر جلد دوم 266 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء شامل نہیں ہو سکے اور سب سے بڑھ کر دعائیں کریں اُن اسیران راہ مولا کے لئے جن کو تو فیق ظاہری ہوتی بھی تو وہ شامل نہیں ہو سکتے تھے۔ان کی طرف سے بڑے پیار اور محبت اور بڑے حوصلے کے خط ملے ہیں وہ گویا مجھے تسلی دے رہے ہیں کہ ہماری فکر نہ کر و۔ہم ٹھیک ہیں ہم اچھے حال میں ہیں ، خوش رہیں آپ۔آپ کو خدا نے توفیق بخشی کہ دیار حبیب میں پہنچے ہیں۔ہاں دعاؤں میں ہمیں بھی یادرکھ لینا۔پس ان کو بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔بنی نوع انسان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔یہ دعا تو کچھ عرصہ رہے گی اور پھر ختم ہو جائے گی لیکن ایک دعا کا سلسلہ جاری ہو جانا چاہئے۔اٹھتے بیٹھتے ، سوتے جاگتے آپ کے دل مجسم دعا بن جائیں تا کہ خدا اس جلسے کو محض ایک تاریخی جلسہ نہ بنائے رکھے۔اسے ایک تاریخ ساز جلسہ بنادے۔ایک سوسال کی تاریخ نے یہ جلسہ پیدا کیا ہے۔یہ جلسہ کئی سو سال کی تاریخوں کا بنانے والا جلسہ بن جائے اور ایسی عظمتوں کا حامل جلسہ ہو جس کے بعد عظیم الشان انقلاب دنیا میں رونما ہوں۔آئیے اب ہم سب مل کر ان دعاؤں میں اپنے اور غیروں اور سب کو شامل کرلیں۔اللهم آمین