خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 180
خطابات طاہر جلد دوم 180 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء عدد کے ساتھ دنیا میں سلور جوبلی منائی جاتی ہے۔چنانچہ جہاں تک عام انسان کی نظر کا تعلق ہے اس جلسے کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ اسے U۔K کا سلور جوبلی کا جلسہ قرار دیا جا سکتا ہے لیکن جلسہ خواہ کوئی بھی ہو، کہیں بھی ہو جماعت احمدیہ کا جلسہ ہو وہ ہر جگہ ہمیشہ خدا کی خاطر منعقد کیا جاتا ہے اور اس لحاظ سے احمدی جہاں تک ان کو تو فیق ملتی ہے بڑے ذوق شوق سے اس میں شامل ہوتے ہیں۔بعض ایسے مواقع ہیں جبکہ شامل ہونے والے نمایاں طور پر دکھائی دیتے ہیں اور تاریخ ان کی شمولیت کا اندراج کرتی ہے اور ان کی گنتی و محفوظ کیا جاتا ہے۔بعض ایسے مواقع بھی ہیں اور ایسے ممالک بھی ہیں جہاں تاریخ کی ظاہری آنکھ ان جلسوں تک نہیں پہنچتی اور ان جلسوں میں شامل ہونے والوں کی قربانیوں کا اندراج نہیں ہوتا لیکن خدا کے فرشتے جو تمام نیکیوں کو درج کرنے پر مقرر ہیں وہ یقینا دنیا کے کونے کونے میں جہاں بھی خدا کی خاطر لوگ اکٹھے ہوتے ہیں ان کا اندراج کرتے ہیں اور ان کی اطلاع ملاء اعلیٰ میں خدا کے حضور پیش کرتے ہیں۔چنانچہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے ایک موقع پر اس کی مثال یوں دی کہ خدا کے کچھ فرشتے ہیں جو صبح کو اپنی باری پوری کر کے خدا کے حضور رپورٹ پیش کرنے کے لئے رفع کرتے ہیں اور کچھ ایسے ہیں جو شام کو اپنی باری پوری کر کے خدا کے حضور رپورٹ پیش کرنے کے لئے رفع کرتے ہیں۔اُن میں سے بعض فرشتوں کا گزر ایک ایسی مجلس پر سے ہوا جو خدا کے ذکر سے معمور تھی۔یعنی اس مجلس میں مختلف لوگ اپنے اپنے رنگ میں خدا کی محبت کا ذکر کر رہے تھے اور اس کی شان کے گیت گارہے تھے۔ان لوگوں کا ذکر کرتے ہوئے ان فرشتوں نے خدا کے حضور جب یہ معاملہ پیش کیا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں ان سے راضی ہوں اور میں ان کو بخشتا ہوں۔یہ سن کر ان فرشتوں نے عرض کیا کہ اے خدا! ان میں کچھ ایسے لوگ بھی شامل تھے یا ایک ایسا شخص بھی شامل تھا جو راہ چلتے ہوئے ستانے کے لئے اُس مجلس میں بیٹھ گیا تھا، وہ تیرے ذکر کی خاطر اس مجلس میں نہیں بیٹھا۔تو خدا تعالیٰ فرمائے گا کہ میرا فضل اس پر بھی نازل ہوگا، اس کو بھی میں بخشتا ہوں کیونکہ یہ میرے نیک بندے جو خالصۂ میرے ذکر کی وجہ سے اکٹھے ہوئے ہیں ان کی صحبت پانے والا بھی برکتوں سے محروم نہیں رہ سکتا۔(مسلم کتاب الذکر حدیث : ۴۸۵۴) پس ہر احمدی جلسے میں خواہ وہ کہیں بھی ہو خدا کے فرشتوں کا یہ نظام جاری وساری اور متحرک