خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 179
خطابات طاہر جلد دوم 179 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء پاکستانی قوم امام وقت کی تکذیب سے تو بہ کرے تو میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ احمدیوں کی دعاؤں سے یہ ملک بچ جائے گا۔مظلوم احمدیوں کے خطوط کا تذکرہ افتتاحی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۷ / جولائی ۱۹۹۰ء بمقام اسلام آباد شلفورڈ برطانیہ ) افتتاحی اجلاس کی کارروائی کے آغاز سے قبل حضور انور نے فرمایا:۔جب حضرت محمد مصطفی کا نعرہ لگایا جائے تو اس کا جواب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے اور یہی قرآن کریم نے ہمیں سکھایا ہے اب میں یہ نعرہ لگاتا ہوں تو قرآن کے مطابق جواب دیں ( اس پر حضور انور نے پر شوکت اور بلند آواز میں حضرت محمد مصطفی ﷺ کے نعرے لگوائے اور حاضرین نے پُر جوش جواب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعہ دیئے۔تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔گزشتہ جلسہ سالانہ U۔K کو یہ امتیاز حاصل تھا کہ یہ صد سالہ جوبلی کا وہ جلسہ سالانہ تھا جس میں خلیفہ وقت کو بھی شمولیت کی سعادت نصیب ہوئی اور اس وجہ سے دنیا کے کونے کونے سے ہزارہا کی تعداد میں احمدی اس جلسے میں شمولیت کے لئے حاضر ہوئے تھے۔امسال بھی اس جلسے کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ اس جلسے میں حسب سابق خلیفتہ اسیح کو بھی نمائندگی کی توفیق نصیب ہو رہی ہے لیکن اس کے علاوہ بھی اس جلسے کو ایک امتیاز حاصل ہے کہ یہ U۔K کا پچیسواں جلسہ سالانہ ہے۔اگر چہ ہماری نظر میں تو اعداد کو اہمیت حاصل نہیں ہوتی مگر دنیا کی نظر میں پچیسویں کا عدد ایک اہمیت رکھتا ہے اور اس