خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 497
خطابات طاہر جلد دوم گا یقین رکھیں ،اس پر تو کل کریں۔497 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2000ء ماشاء اللہ ایک اور بڑی خوشخبری ابھی امیر صاحب نے مجھے دی ہے۔رجسٹریشن کے اعدادو شمار کے مطابق آج کی حاضری ہیں ہزار چھ سو سینتیس ہے اس کے بالمقابل گزشتہ سال پہلے دن کی حاضری چودہ ہزار چھ سو تھی۔اب تک ہے ممالک کے وفد پہنچ چکے ہیں۔گزشتہ سال یہ تعداد صرف ۲۰ تھی۔اس وقت جلسہ میں ۴۷۳ غیر از جماعت ایسے دوست شامل ہیں جو بیرونی ممالک سے تشریف لائے ہیں الحمد للہ علی ذلک۔اب آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔انشاء اللہ کل اور پرسوں ابھی باقی ہیں۔یہ جگہ تو ابھی بہت تنگ ہو گئی ہے۔کچھ لوگوں کو باہر بھی کھڑے دیکھ رہاہوں۔امیر صاحب کیا انتظام کریں گے آپ۔اب اس جلسہ کی افتتاحی دعا میں میرے ساتھ شامل ہو جائیں۔(دعا) امین