خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 496 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 496

خطابات طاہر جلد دوم 496 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2000ء حجت کے طور پر اُتارا ہے اور تیرا رب قادر ہے۔تجھ پر برکات اور سلامتی ہو تم پر اس خدا کا سلام جو رحیم ہے۔تو قابلیت رکھتا ہے اس لئے تو ایک بزرگ بارش کو پائے گا۔تیرے تین عضووں پر خاص طور پر خدا کی رحمت نازل ہوگی۔ایک تو آنکھ اور باقی دو اور ، اور ہم تجھے پاکیزہ زندگی دیں گے۔ہم نے تجھے خیر کثیر دی ہے۔پس تو اپنے رب کی عبادت کر اور قربانیاں کر۔اللہ میں ہی ہوں پس میری ہی عبادت کر اور میرے غیر سے مددمت طلب کر۔میں ہی اللہ ہوں میرے سوا کوئی معبود نہیں۔میری طاقت کے سوا کوئی طاقت نہیں۔ہم جب کسی قوم کی حدود میں اُترتے ہیں۔تو ان لوگوں کی صبح خراب ہوتی ہے جنہیں ڈرایا گیا ہو۔میں اپنی فوجوں کے ساتھ یکدم آؤں گا۔(اس دن) گھلی گھلی فتح ہو گی اور کامیابی ہوگی۔میں سمندر کی طرح موجزن ہوں گا۔اس جگہ ایک فتنہ برپا ہوگا۔پس صبر کر جیسا کہ اولوا العزم نبیوں نے صبر کیا۔( تذکرہ صفحہ ۳۰۶)۔۔۔۔۔۔دشمن چاہتے ہیں کہ اللہ تعالے کے نور کو بجھا دیں اور اللہ اپنے امر پر غالب ہے۔لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔بلندی تیرے لئے ہے اور پستی تیرے دشمنوں کے حصہ میں اور جدھر تم منہ پھیرو گے۔ادھر ہی اللہ کی توجہ ہوگی۔کہہ حق آیا اور باطل بھاگ گیا۔( تذکرہ صفحہ: ۳۰۸) اس سے پہلے کئی بار فوجی انقلابات آچکے ہیں اور احمدیوں نے اپنے بھولے پن میں یہ لکھا کہ دیکھیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی پوری ہوگی اور یہ اللہ کی فوج ہے۔وہ اللہ کی فوج کیسے ہوگئی جس پر ملاں حکومت کرتا ہے اور گردن پر پیر تسمہ پا کی طرح سوار ہواس کو اللہ کی فوج کب کہا جاتا ہے اس لئے صبر کریں اور یقین رکھیں۔اللہ کی فوج آسمانی فوج ہے۔وہ فرشتوں کو دلوں پر اتارے گا اور حیرت انگیز انقلاب بر پا کرے گا۔پس اللہ انشاء اللہ آپ کے ساتھ ہے، اللہ آپ کے ساتھ ہے، اللہ آپ کے ساتھ ہی رہے