خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 66 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 66

خطابات طاہر جلد دوم 99 66 افتتاحی ب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء نے بھی بڑے اچھے کام کئے ہوئے تھے مگر وہ مارکیٹ سے غائب تھیں، توجہ نہیں تھی اس لئے اب اللہ کے فضل کے ساتھ عربی زبان میں بھی متعدد کتب تیار ہو چکی ہیں طبع ہو چکی ہیں، عربوں میں تقسیم ہونی شروع ہوگئی ہیں، جماعتوں کو بھجوائی جارہی ہیں اور یہ لسٹ بڑی لمبی ہے اس لئے میں اس کو چھوڑتا ہوں۔ایک، دو، تین ، چار، پانچ ، چھ ، سات، آٹھ ، نو ، اور یہ تو ہیں جو طبع ہو چکی ہیں ، دس تقریبا ہیں۔کتا ہیں اور اس کے علاوہ تیزی سے یہ کام جاری ہے اور عرب شامل ہوئے ہیں بڑے شوق سے اس کام میں ، دہرا بھی رہے ہیں اور نئی تصنیفات میں بھی جس طرح میں ان کو کہتا ہوں وہ خدمات پیش کر رہے ہیں اور بڑی جلدی جلدی کام کر رہے ہیں۔ہمارے تراجم پر نظر ثانی میں بھی محنت کر رہے ہیں، ایک ہمارے مصطفیٰ ثابت صاحب ہیں وہ تو پتہ نہیں کام کیا تھا اُن کا اور کیا نہیں تھا سب کچھ چھوڑ کر آئے ہوئے ہیں۔چھ مہینے سے زائد عرصہ ہو گیا ہے وہ یہیں بیٹھے ہیں، یہاں بیٹھنے کا مطلب ہے کہ اپنے ملک واپس نہیں گئے پھر اور جس کام پر ان کو بھجوایا وہ اسی میں مصروف ہیں اور خدا کے فضل سے بڑے نیک نتیجے ظاہر ہورہے ہیں۔فارسی میں لٹریچر کی بہت کمی تھی چنانچہ یہ جتنے ایرانی مہاجرین ہیں ان کو ہم کیا کہتے ؟ بہت فکر پیدا ہوئی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس میں بھی بڑی اچھی کتابیں تیار ہوئیں ، نئے مخلص بڑے چوٹی کے احمدی ایرانی علماء نے بھی اس میں حصہ لیا۔چنانچہ سفیانی صاحب جو اقبال کے مضامین کا ترجمہ کرنے کے لئے، کتابوں کا ترجمہ کرنے کے لئے حکومت پاکستان کی طرف سے مقرر ہیں وہ اس سلسلے میں آئے تھے کہ اقبال کا ترجمہ کریں اور آتے ہی خدا کے فضل سے احمدی ہو گئے اور ان کا پیسے لے کے ترجمہ کرتے ہیں اور ہمارا اپنے خرچ سے ترجمہ کرتے ہیں اور انہوں نے ایک کتاب بہت پیاری لکھی ہے تاریخ احمدیت جس میں احمدیت کا مختصر تعارف پیش کیا گیا ہے۔ان کے انداز سے کہ ایرانی دماغ کیا چاہتا ہے وہ بھی پھر طبع ہوئی ہے پیام احمدیت حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی کتاب تھی وہ بھی نظر ثانی کے بعد نئی فارسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ، حجت بالغہ بہائیت کے خلاف بڑی ضرورت تھی لٹریچر کی ، یہ شائع ہوئی ہے۔آنحضرت ﷺ کی سیرت کے متعلق اور اس قسم کے دیگر مضامین پر اب کتابیں زیر نظر ہیں اور یہ سارا کام خدا کے فضل سے گزشتہ ایک سال کے اندر ہوا ہے۔در مشین فارسی“ شائع ہوئی ہے۔بڑا اس کا Impact ہے بعض لوگ پڑھتے ہیں تو وجد "