خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 512
خطابات طاہر جلد دوم 512 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2001ء انہیں برکت دے گا ( تجلیات الهیه روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۰۹ حاشیه ) اب ایک ۴ جولائی ۱۸۹۸ء کا الہام ہے اور بہت ہی دلچسپ بات ہے کہ جب یہ الہام میں نے پڑھا تو میرا پرانا تجربہ یہی ہے کہ جب ۱۸۹۸ء کا الہام ہو تو ۱۹۹۸ء میں وہ ضرور پورا ہو جاتا ہے۔یعنی سو سال کے بعد یہ تاریخ دہرائی جاتی ہے اور وہ الہام یہی ہے۔میں تجھے برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے“۔( یہ بار بار الہام ہوا ہے اور اس موقع پر یہ جولائی ۱۸۹۸ ء کا ہے۔) یہ وہ ستر ہے جو مہدی اور عیسی کے نام کی نسبت مجھ کو الہام الہی سے کھلا اور پیر کا دن اور تیرھویں صفر ۱۳۱۶ ھ تھا اور جولائی ۱۸۹۸ء کی چوتھی تاریخ تھی جبکہ یہ الہام ہوا۔( ایام اصلح روحانی خزائن جلد ۴ صفحہ: ۳۹۸) اب میں نے پتا کیا ہے تو واقعہ ۱۹۹۸ء کو بیس بادشاہ احمدیت میں داخل ہوئے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریروں پر میرے غور سے جو بات ثابت ہوئی وہ بالکل یہی ہے کہ سوسال پہلے جو الہام ہوئے تھے پورے سو سال کے بعد وہ اسی شان سے پورے ہوئے ہیں۔اب اس کے متعلق میں نے قطعی شہادت لی ہے کہ ۱۹۹۸ء کو بیس بادشاہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی غلامی میں داخل ہوئے ہیں۔پھر ایک الہام ہے۔حُكْمُ اللهِ الرَّحْمَنِ لِخَلِيفَةِ اللَّهِ السُّلْطَان يُؤْتَى لَهُ الْمُلْكُ الْعَظِيمُ وَتُفْتَحُ عَلَى يَدِهِ الْخَزَائِنُ وَتُشْرِقُ الْأَرْضُ بِنُورِ رَبِّهَا ذَلِكَ فَضْلُ اللهِ وَفِي أَعْيُنِكُمُ عَجيبٌ۔اربعین نمبر ۲ روحانی خزائن جلد ۷ اصفحه ۳۸۴٬۳۸۳) اس کا ترجمہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ یہ کرتے ہیں۔” خدائے رحمان کا حکم ہے اس کے خلیفہ کے لئے جس کی آسمانی بادشاہت ہے۔اس کو ملک عظیم دیا جائے گا اور خزانے اس کے لئے کھولے جائیں گے اور تمام زمین اپنے رب کے نور سے جگمگا اُٹھے گی۔یہ اللہ کا فضل ہے اور تمہاری نگاہ میں عجیب“۔