خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 493
خطابات طاہر جلد دوم 493 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2000ء ”اے عیسی میں تجھے وفات دوں گا اور اپنی طرف اُٹھاؤں گا میں تیری جماعت کو تیرے مخالفوں پر قیامت تک غلبہ دوں گا۔ایک گروہ پہلوں میں سے ہو گا جو اوائل حال میں قبول کرلیں گے اور ایک گروہ پچھلوں میں سے ہو گا جو متواتر نشانوں کے بعد مانیں گے اور میں اپنی چھپکار دکھلاؤ نگا۔اپنی قدرت نمائی سے تجھ کو اُٹھاؤ نگا۔دُنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُسے قبول نہ کیا، لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔خدا اُس کا نگہبان ہے خدا کی عنایت اس کی نگہبان ہے۔ہم نے اس کو اُتارا اور ہم ہی اُس کے نگہبان ہیں خدا بہتر نگہبانی کر نیوالا ہے اور وہ رحمن اور رحیم ہے۔کفر کے پیشوا تجھے ڈرائیں گے تو مت ڈر کہ تُو غالب رہے گا۔خدا ہر ایک میدان میں تیری مدد کرے گا۔میرا دن ایک بڑے فیصلہ کا دن ہے۔میری طرف سے یہ وعدہ ہو چکا ہے کہ میں اور میرے رسول فتحیاب رہیں گے۔کوئی نہیں کہ میری باتوں میں کچھ تبدیلی کر دے۔تو میرے ساتھ اور میں تیرے ساتھ ہوں۔تیرے لئے میں نے رات اور دن پیدا کیا۔جو چاہے کر کہ تو مغفور ہے۔تو مجھ سے وہ نسبت رکھتا ہے جس کی دُنیا کو خبر نہیں۔“ (تذکرہ صفحہ ۳۰۰) ” خدا کی باتوں کو کوئی ٹال نہیں سکتا اور وہ ہنسی کرنے والوں کیلئے کافی ہو گا۔یہ تمام کاروبار خدا کی رحمت سے ہے۔وہ اپنی نعمت تیرے پر پوری کریگا، تا کہ لوگوں کے لئے نشان ہو۔ان کو کہدے کہ اگر خدا تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو آؤ میری پیروی کرو تا خدا بھی تم سے محبت رکھے اور ان کو کہدے کہ میرے پاس میری سچائی پر خدا کی گواہی ہے پس کیا تم خدا کی گواہی قبول کرتے ہو یا نہیں اور ان کو کہہ دے کہ تم اپنی جگہ پر کام کرو اور میں اپنی جگہ پر کرتا ہوں پھر تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ خدا کس کے ساتھ ہے۔خدا نے تجلی فرمائی ہے کہ تا تم پر رحم کرے اور اگر تم نے منہ پھیر لیا تو وہ بھی منہ پھیر لے گا اور سچائی کے مخالف ہمیشہ کے زندان میں رہیں گے۔تجھ کو یہ لوگ ڈراتے ہیں۔تو ہماری