خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 479
خطابات طاہر جلد دوم ۱۸۹۹ء کو فر مایا۔479 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1999ء رات کے وقت جب ہر طرف خاموشی ہوتی ہے اور ہم اکیلے ہوتے ہیں اُس وقت بھی خدا کی یاد میں دل ڈرتا رہتا ہے کہ وہ بے نیاز ہے۔“ اکثر شب تنہائی میں لوگوں کے دل پر پتا نہیں کیا کیا گزرتی ہے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اس وقت خدا کی یاد غلبہ کر لیتی ہے اور دل ڈرتا رہتا ہے کہ جب تک نیک انجام کو کوئی نہ پہنچے کسی کو کیا پتا کس انجام کو پہنچے گا۔پھر فرمایا۔”جب انسان کو کامیابی حاصل ہو جاتی ہے اور عجز و مصیبت کی حالت نہیں رہتی تو جو شخص اس وقت انکسار کو اختیار کرے اور خدا کو یا در کھے وہ کامل ہے۔“ ( ملفوظات جلدا، صفحه : ۳۰۶) پھر آخر پر چند امور ضروری پیش کرتے ہوئے جن کا حوالہ بھی ۱۸۹۹ء کا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ خطاب آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔”ہمارے دوستوں کو کس نے بتایا ہے کہ زندگی بڑی لمبی ہے۔موت کا کوئی وقت نہیں کہ کب سر پر ٹوٹ پڑے۔اس لئے مناسب ہے کہ جو وقت ملے اسے غنیمت سمجھیں۔66 فرمایا: ”یہ ایام پھر نہ ملیں گے اور یہ کہانیاں رہ جائیں گی۔“ (ملفوظات جلد اول صفحه: ۳۰۲) پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی ۱۸۹۹ء کی ایک پُر درد دعا ہے جو میں آپ کے الفاظ میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔”اے میرے حضرت اعلیٰ ذوالجلال قادر وقد وس حتی و قیوم جو ہمیشہ راستبازوں کی مدد کرتا ہے تیرا نام ابد الآباد مبارک ہے۔تیرے قدرت کے کام کبھی رک نہیں سکتے۔تیرا قوی ہاتھ ہمیشہ عجیب کام دکھلاتا ہے۔تو نے ہی اس چودھویں صدی کے سر پر مجھے مبعوث کیا۔۔۔مگر اے میرے قادر خدا تو جانتا ہے کہ اکثر لوگوں نے مجھے منظور نہیں کیا اور مجھے مفتری سمجھا اور میرا نام کافر