خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 406 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 406

خطابات طاہر جلد دوم 406 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1996ء فرماتے ہیں یہ بات کس سے سیکھتے ہیں؟ نفس امارہ کی تعلیم سے یعنی اس بات کے پیچھے کوئی نیکی کا جذ بہ نہیں ہوتا ، ان کی انانیت کی گمراہی ہے جو ان کے لئے یہ بہانہ تراشتی ہے اور توحید کے نام پر وہ شرک پیدا کرتے ہیں اور خود خدا بن بیٹھتے ہیں۔وہ کہتے ہیں محمد مصطفی ﷺ کی یا کسی اور خدا کی طرف سے آئے ہوئے بندے کی ضرورت کیا ہے ، توحید کافی ہے۔مگر یادر ہے کہ توحید کی ماں نبی ہی ہوتا ہے جس سے توحید پیدا ہوتی ہے اور خدا کے وجود کا اس سے پتا لگتا ہے اور خدا تعالیٰ سے زیادہ اتمام حجت کو کون جانتا ہے۔اس نے اپنے نبی کریم کی سچائی ثابت کرنے کے لئے زمین و آسمان نشانوں سے بھر دیا ہے۔“ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه: ۱۸۰) اب دیکھیں قرآن کریم نے جس کثرت سے نشان ہمارے سامنے رکھے ہیں اگر آنحضرت ﷺ کے وجود کو بیچ سے نکال دیں تو قرآن کہیں فضا سے لٹکتا ہوا تو نہیں اتر سکتا تھا؟ قرآن نبی کے دل پر نازل ہوا ہے اور قرآن عظیم جس کو ” الکتاب“ کہتے ہیں جو ”القرآن“ ہے وہ صلى الله صرف حضرت محمد مصطفی ﷺ کے دل پر نازل ہوا ہے۔پس آپ سے فیض پائے بغیر کوئی انسان کہے کہ میں تو حید کو سمجھ سکتا ہوں اس سے بڑی جہالت اور کوئی ممکن نہیں ہے۔جتنے بھی نشانوں کی طرف آپ کی راہنمائی ہوتی ہے آج قرآن ہے جو انگلیاں اٹھا اٹھا کر وہ نشان دکھا رہا ہے اور ہر زمانے کے نشان قرآن کے مرہون منت ہیں۔اس قرآن کے مرہون منت ہیں جو حضرت محمد مصطفی مے کے عرش قلب پر نازل ہوا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ”خدا تعالیٰ اس زمانہ میں بھی اسلام کی تائید میں بڑے بڑے نشان ظاہر کرتا ہے اور جیسا کہ اس بارہ میں میں خود صاحب تجربہ ہوں اور میں دیکھتا ہوں کہ اگر میرے مقابل پر تمام دنیا کی قو میں جمع ہو جائیں اور اس بات کا بالمقابل امتحان ہو کہ کس کو خدا غیب کی خبریں دیتا ہے اور کس کی دعائیں قبول کرتا ہے اور کس کی مدد کرتا ہے اور کس کے لئے بڑے بڑے نشان دکھاتا ہے تو میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں ہی غالب رہوں گا۔ہزار ہا نشان خدا نے محض اس لئے مجھے دیئے ہیں کہ تادشمن معلوم کرے کہ دین اسلام سچا ہے۔“ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد۲۲ صفحه: ۱۸۲٬۱۸۱)